بھارتی افواج کے بڑھتے مظالم پر حکومت پاکستان اور عالمی برادری کی خاموشی انسانیت کی تذلیل ، امیر جماعت سلامی
  17  اپریل‬‮  2017     |      کشمیر

میرپور(آئی این پی) امیر جماعت سلامی میرپور شہر بشرشگو نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے بڑھتے ہوئے مظالم پر حکومت پاکستان اور عالمی برادری کی خاموشی انسانیت کی تذلیل ، انسانی حقوق کے نام نہاد ممبرادروں کے مجرمانہ طرز عمل اور بھارتی سیکولرازم کو بے نقاب کر رہا ہے ‘عالمی برادری آخری کشمیری کے قتل کا انتظار کئے بغیر آگے بڑھے اور بھارت کو یواین او کی قرار دادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلانے کیلئے اقدامات کرے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گرد فوجی درندوں کی طرف سے نوجوان کشمیری طالبعلم پر وحشانہ تشدد اور عالمی ضمیر کی بے حسی پر اپنے ردعمل میں کرتے ہوئے کیا۔ بشیرشگو نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی عوام بچے بوڑھے ، جوان اور خواتین بھی بھارتی ظلم و جبراور غلامی سے نجات کیلئے میدان میں کودپڑے ہیں ۔ عالمی برادری کا منافقانہ کر دار اور بھارتی مظالم پر طویل ترین خاموشی سے یہ ثابت ہو رہا ہے کہ کشمیریوں کا مسلمان ہونا ہی سب سے بڑا جرم ہے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کشمیری قائد حریت سید علی گیلانی اور دیگر قائدین کی قیادت میں بھارت کی بربادی اور کشمیر کی مکمل آزادی تک اپنی جدوجہد جاریر کھیں گے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
رپورٹر   :  


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved