زندہ اقوام اپنی تاریخ، ثقافت، روایات اورہیروز کوہمیشہ زندہ رکھتی ہیں ، سردارفاروق سکندر
  17  اپریل‬‮  2017     |      کشمیر
کوٹلی(آئی این پی) آزادکشمیرکے وزیربرقیات وقانون راجہ نثاراحمدخان اور وزیرمال سردارفاروق سکندرنے کہاہے کہ زندہ اقوام اپنی تاریخ‘ ثقافت‘ روایات اورہیروز کوہمیشہ زندہ رکھتی ہیں ریاست جموں کشمیرکی لازوال تاریخ وثقافت ہے کشمیرکی دستکاری اورفن پارے عالمی سطح پرمقبول ہیں ،انڈین فورسز نے مقبوضہ کشمیرکے اندرجہاں کشمیریوں کی نسل کشی کاسلسلہ آج دن تک جاری رکھاہواہے وہاں سرینگرکے اندرتاریخی عمارتوں،لائبریریوں اورثقافتی ورثہ کونظرآتش کیاگیاخانقاہوں مساجد،قدیم تعلیمی اداروں کوشہیدکیاگیا،ہم آزادفضاؤں میں سانس لے رہے ہیں اورکشمیری ثقافت کوزندہ رکھے ہوئے ہیں کھوئیرٹہ کاتاریخی میلہ ریاست جموں کشمیرکی ثقافت اورروایات کاترجمان ہے جسے22،23اپریل کوحسب روائت پرجوش اندازسے منائیں گے میلہ میں کبڈی،رسہ کشی،تھرو،گھوڑادوڑ،تیز اندازی،نیزہ بازی کے علاوہ دیگرکھیلوں کے مقابلہ جات بھی ہونگے ان خیالات کااظہارانہوں نے پی ڈبلیوریسٹ ہاؤس میں میلہ مویشیاں کھوئیرٹہ کے حوالہ سے منعقدہ ضلعی آفیسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلا س میں ڈپٹی کمشنرراجہ ارشدمحمود،ایس پی چوہدری ذوالقرنین،ایڈمنسٹریٹرضلع کونسل سردارعبدالرؤف،ایڈمنسٹریٹربلدیہ سردارعقیل محمود،ایکسین بلڈنگ اشتیاق مغل،ایکسین پبلک ہیلتھ یاسربشیر،ایکسین برقیات سردارمبشرسرفراز،ایکسین شاہرات سرداراجمل مصطفی،سپورٹس آفیسرسرداریٰسین،راجہ فیض اختر،ڈی ای اوسائیں سلطان،راجہ عقیل محمودکے علاوہ دیگرآفیسران نے بھی شرکت کی۔وزیربرقیات راجہ نثاراحمدخان اوروزیرمال سردارفاروق سکندرنے کہاکہ کھوئیرٹہ میلہ مویشیاں کوشایان شان طریقہ سے منایاجائے گاآزادکشمیراورپاکستان سے آئے ہوئے کھلاڑی اپنے اپنے فن کامظاہرہ کرینگے شہریوں کوبھرپورتفریحی کی سہولیات بھی میسرکرینگے میلہ میں صدرریاست،وزیراعظم آزادکشمیر،وزراء حکومت،ممبران اسمبلی سمیت سیاسی وسماجی شخصیات بھی شرکت کرینگی۔وزراء حکومت نے کہاکہ تمام ادارے دل جمعی،محنت اورلگن کے ساتھ میلہ کی کامیابی کے لیے اپنابھرپورکرداراداکریں آزادکشمیرحکومت خطہ کی تعمیروترقی کے لیے اپناکرداراداکررہی ہے میرٹ پرنوجوانوں کوروزگارفراہم کیاجارہاہے اس کے ساتھ ساتھ آزادکشمیرکے اندرعوام کوتفریحی سہولیات بہم پہنچانے کے لیے ثقافتی سرگرمیوں کوبھی اجاگرکررہے ہیں کھیلوں کے فروغ کے لیے بھی اقدامات کیے جارہے ہیں۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 

رپورٹر   :  


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved