سری نگر، نوجوان کو جیپ سے باندھنے کی ویڈیو نے دنیا بھر میں بھارت اور مودی سرکار کو ہزیمت میں مبتلا کردیا
  17  اپریل‬‮  2017     |      کشمیر
سرینگر (آئی این پی)قابض بھارتی فوجیوں کی جانب سے نوجوان کو جیپ سے باندھنے کی ویڈیو نے دنیا بھر میں بھارت اور مودی سرکار کو ہزیمت میں مبتلا کردیا اور اسی ہزیمت کو کم کرنے کے لئے اور دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لئے جیب سے باندھنے والے فوجیوں کے خلاف نام نہاد مقدمہ درج کرلیا ہے ۔تین روز قبل بڈگام میں مظاہرین کے پتھراؤ سے بچنے کے لئے قابض فوجیوں نے نہتے کشمیری فاروق ڈار کوجیپ کے آگے باندھ دیا تھا فاروق ڈار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو دنیا بھر کی جانب سے اس ظالمانہ اقدام پر بھارت پر شدید لعن طعن کی گئی اور واقعے میں ملوث فوجیوں کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔جس پر مودی سرکار نے مزید ہزیمت سے بچنے اور اس داغ کو صاف کرنے کی غرض سے واقعے میں ملوث فوجیوں کے خلاف ڈھونگ مقدمہ درج کرلیا ہے مقدمے میں فاروق ڈار کو جان سے مار دینے کی دھمکی بھی شامل کی گئی ہیں۔واضح رہے کہ تین روز قبل بھارتی فوج نے پتھروں سے بچنے کے لیے نہتے کشمیری کو جیپ کے ساتھ باندھ کر کئی کلومیٹر تک گھمایا تھا بعد ازاں اسے چھوڑ دیا گیا تھا فاروق ڈار نے غیر ملکی ٹی وی بات چیت کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ اسے 20 سے زائد گاؤں میں گھمایا گیا اور ساتھ ہی جان سے مار دینے کی دھمکی بھی دی جس پر نہتے کشمیری نے بھارتی فوجیوں کے خلاف مقدمہ درج کا مطالبہ کیا تھا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 

رپورٹر   :  


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved