پولیس افسران ماتحت عملے کو بتا دیں کہ ان کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں ، ڈائریکٹر جنرل پولیس
  17  اپریل‬‮  2017     |      کشمیر
سرینگر(آئی این پی)مقبوضہ کشمیر میں ڈائریکٹر جنرل پولیس نے مراسلہ جاری کرتے ہوئے تمام پولیس افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے ماتحت عملے کو بتا دیں کہ ان کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں ا س لئے وہ کم از کم 6 کیلئے اپنے آبائی گھروں میں جانے سے اجتناب کریں۔ بھارتی روزنامہ ’’انڈین ایکسپریس ‘‘ کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پولیس کی جانب سے مراسلہ میں تمام پولیس افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے ماتحت تمام اہلکاروں کو اس حکم کے بارے میں آگاہ کر دیں جو کہ ان کی زندگیوں کو درپیش خطرات کی وجہ سے جاری کیا گیا ہے۔ پچھلے ماہ کشمیری عسکریت پسندوں نے 5 پولیس افسران کے گھروں میں جنوبی اور مرکزی کشمیر میں حملے کئے اور ان کے گھر والوں کو دھمکی دی کہ یہ لوگ پولیس کی نوکری چھوڑ دیں ورنہ ان کو اور ان کے خاندان والوں کی زندگی کو خطرہ ہے۔ تازہ ترین حملوں میں کشمیری عسکریت پسندوں نے ضلع شوپیاں میں 2 پولیس اہلکاروں کے گھروں میں حملے کئے اور ان کے اہل خانہ کو سخت وارننگ دیں کہ وہ پولیس کی نوکری چھوڑ دیں۔ حاجی پورہ میں عسکریت پسندوں نے ایک پولیس اہلکار کے گھر میں داخل ہو کر توڑ پھوڑ کی اور اس کے اہل خانہ سے استعفیٰ کا مطالبہ مقامی مسجد کے لاؤڈ سپیکر کے ذریعے کیا گیا۔ میلدونہ گاؤں میں نقاب پوش ایک پولیس اہلکار کے گھر داخل ہوئے لوٹ مار کی اور خاندان والوں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے پولیس اہلکار رشتہ دار کو کہیں کہ وہ نوکری چھوڑ دے ۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 

رپورٹر   :  


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved