کوٹلی، معروف شخصیت پیر سیّد عارف حسین شاہ گیلانی کا جماعت اہلسنت جموں وکشمیر میں شمولیت کا اعلان
  17  اپریل‬‮  2017     |      کشمیر

کوٹلی (آئی این پی)آزادکشمیر کی معروف شخصیت حضرت پیر سیّد عارف حسین شاہ گیلانی سجادہ نشین آستانہ عالیہ پناگ شریف نے جماعت اہلسنت جموں وکشمیر میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ اس موقع پر امیر جماعت اہلسنت مولانا مفتی محمد حسین چشتی نے جماعتی اراکین کی مشاورت سے پیر سیّد عارف حسین شاہ گیلانی کو جماعت اہلسنت جموں وکشمیر کا سرپرست اعلیٰ مقرر کیا ۔ جمعیت علماء جموں وکشمیر کے صدر مولانا پیرمحمد عتیق الرحمن نے پیر سیّد عارف شاہ گیلانی کو جماعت اہلسنت کا سرپرست اعلیٰ منتخب ہونے پر دلی مبارکبا د پیش کی اورکہاکہ پیرسیّد عارف حسین شاہ گیلانی اعلیٰ اوصاف کی حامل شخصیت ہیں وہ جماعت کو پہلے سے زیادہ فعال ،مضبوط اورمستحکم کرنے میں اعلیٰ کردار اداکریں گے ۔ آزادکشمیربھرسے جماعت اہلسنت کے عہدیداران و اراکین نے پیر سیّد عارف حسین شاہ گیلانی کو جماعت کا سرپرست منتخب ہونے پرمبارکباد دی اور اتحا د اہلسنت کی طرف اہم قدم قرار دیا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
رپورٹر   :  


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved