حکومت کی نو ماہ کی کارکردگی نے عوام کو مایوسی، ناامیدی اور محرومی کے سواء کچھ نہیں دیا، ناصر الدین
  17  اپریل‬‮  2017     |      کشمیر

مظفرآباد(آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء و سابق امیدوار اسمبلی و ایڈمنسٹریٹر ناصر الدین چک نے مسلم لیگ ن کی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی نو ماہ کی کارکردگی نے عوام کو مایوسی، ناامیدی اور محرومی کے سواء کچھ نہیں دیا حکومت اس عرصہ کے اندر خطہ میں کوئی بڑا عوامی منصوبہ شروع کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو رہی ہے بلکہ پی پی پی دور کے شروع کردہ اربوں کے منصوبوں پر بھی کام بند کروا دیا گیا ہے ناصر چک نے کہا ہے کہ وزیراعظم بلدیاتی انتخابات کا پانچ مرتبہ اعلان کر چکے ہیں، لیکن ایسا لگتا ہے کہ وہ ا ب بھی اپنا وعدہ پورا کرنے میں ناکام رہیں گے، وزیراعظم کے حلقہ کے اندر بنیادی مسائل سے محروم ہیں، تعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن کے خلاف عدالت جاکر تعلیم دشمنی کا عملی مظاہرہ بھی کر چکی ہے ناصر چک نے کہا ہے کہ پی پی کی نئی تنظیم سازی کے بعد کارکنان نئے جذبے کے ساتھ پارٹی کی تنظیم نو کیلئے متحرک ہو چکے ہیں آنیوالا دور پی پی شہید بھٹو رانی نوجوان بلاول بھٹو زرداری کا ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
رپورٹر   :  


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved