کھوئی رٹہ ، بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ ، پاک آرمی کی جوابی کارروائی ، دشمن کی گنوں کو خاموش کروا دیا
  17  اپریل‬‮  2017     |      کشمیر

کھوئی رٹہ (آن لائن ) لائن آف کنٹرول سیکٹر کھوئی رٹہ پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری، سول آبادی نشانہ پر، ایک شخص زخمی، پاک آرمی کی بھرپور جوابی کارروائی ، دشمن کی گنوں کو خاموش کروا دیا ، تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول کے سیکٹر کھوئی رٹہ کے گاؤں جنجوٹ بہادر پر انڈین آرمی نے سیز فائر لائن کی خلاف ورزی جاری رکھتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کی اور سول آبادی کو نشانہ بنایا جس سے ایک شخص شکیل ولد محمد صابر عمر 30سال قوم جاٹ ٹانگ میں برسٹ لگنے سے شدید زخمی ہو گیا زخمی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال کوٹلی ریفر کر دیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے انڈین آرمی کی بلااشتعال فائرنگ کی سیاسی و سماجی رہنماؤں نے بھرپور مذمت کی۔ پاکستان تحریک انصاف کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری و امیدوار اسمبلی ڈاکٹر نثار عنصر ابدالی نے کہا کہ کہ آئے روز کی خلاف ورزی پر حکومت پاکستان سفارتی سطح پر بھرپور احتجاج کرنا چاہے اور اقوام عالم کو انڈیا کا گھناؤنا چہرہ دکھائے جائے پاکستان آرمی کے جوانوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ان کی جرات و بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں ۔ یاد رہے کہ کلبھوشن یادیو کی پھانسی کے اعلان کے بعد انڈین آرمی مشتعل ہو کر سول آبادی کو نشانہ بنا کر اپنی خفت مٹا رہی ہے


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
67%
ٹھیک ہے
17%
کوئی رائے نہیں
17%
پسند ںہیں آئی
 
رپورٹر   :  




آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved