نریندر مودی اور راجناتھ سنگھ ہلاکتوں کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں ، سید علی گیلانی
  17  اپریل‬‮  2017     |      کشمیر

سرینگر (آن لائن) کل جماعتی حریت کانفرنس ’’گ‘‘گروپ کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ کشمیری عوام بدترین ریاستی سپانسر دہشتگردی کا سامنا کر رہے ہیں اور ان کی جانیں اور مال غیر محفوظ ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام بیمار ذہنیت اور متعصب فورسز کے ہاتھوں اس وقت سخت مشکلات سے دوچار ہیں انہوں نے پلوامہ میں بھارتی فورسز کے بہیمانہ حملے میں نوجوان کی ہلاکت اور طلباء کے خلاف بدترین کارروائیوں کی شدید مذمت کی ۔ انہو ں نے حقوق انسانی تنظیموں کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام کا خیال ہے کہ یہ تنظیمیں دوہرے معیار کو اپناتے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے کشمیر میں صورت حال بد سے بدترین ہوتی جا رہی ہے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کو کشمیر میں ہونے والی ہلاکتوں کا ذمہ قرار دیتے ہوئے سید علی گیلانی نے ان کے بیانات کشمیر میں فورسز کو ہماری زندگیوں اور وقار سے کھلواڑ کرنے کے لئے حوصلہ افزائی اور اکسا رہی ہیں ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
رپورٹر   :  


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved