راولا کوٹ، ضلع پونچھ میں پولیو مہم کا افتتاح کر دیا گیا
  17  اپریل‬‮  2017     |      کشمیر
راولاکوٹ (نمائندہ خصوصی) ضلع پونچھ میں پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیاگیا ہے ۔ سوموار کے روز ڈپٹی کمشنر پونچھ راجہ طاہر ممتاز نے ڈی ایچ او آفس راولاکوٹ میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر اس مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا ۔ڈی ایچ او پونچھ ڈاکٹر داود خان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے آزادکشمیر اس وقت پولیو فری ہے ۔ گزشتہ کئی سالوں سے آزادکشمیر میں پولیو کا کوئی کیس رجسٹرڈ نہیں ہوا ۔یہ سب محکمہ صحت کے ملازمین کی محنت و کاوش کا نتیجہ ہے کہ ہم پولیو جیسے موذی مرض سے محفو ظ ہیں پولیو مہم سات اپریل سے 19اپریل تک جاری رہے گی اس دوران محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی بچوں کے والدین اور ورثا پولیو ٹیموں سے تعاون کریں تاکہ کوئی بچہ قطرے پینے سے محروم نہ رہے انہوں نے کہاکہ کسی کو پولیو مہم کے حوالے سے شکایت ہو یا کسی جگہ پولیو اہلکار نہیں پہنچتے تو اس کی بروقت اطلاع ڈی ایچ آفس راولاکوٹ کے کنٹرول لائن کو دی جائے تاکہ شکایات کا بروقت ازالہ ہو سکے ۔ اس موقع پر ایس ڈی او ظفر خان، شہزاد خالد اور دیگر بھی موجود تھے ۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 

رپورٹر   :  


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved