متحدہ بلوچ قبائل کا تحریک آزادی کشمیر کی حمایت کا اعلان
  17  اپریل‬‮  2017     |      کشمیر
مظفر آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) متحدہ بلوچ قبائل نے کشمیریوں کی تحریک آزادی کی حمایت کا اعلان کردیا۔ بلوچ رہنماو¿ں نے مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اگر اجازت دے تو لاکھوں بلوچ کشمیری عوام کی مدد کرنے کو تیار ہیں ، مظفر آباد میں پریس کانفرنس اور بھارت مخالف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان میں شیروانی قبیلے کے سربراہ سردار نواب ظفراللہ خان شروانی نے کہا کہ بھارت بلوجستان کے حوالے سے جو پروپیگنڈہ کر رہا ہے وہ درست نہیں ہے بلوچی پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اور کشمیری عوام کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔ نواب ظفراللہ خان شیروانی کا کہنا تھا کہ لاکھوں بلوچ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے کیے جانے والے مظالم کے حوالے سے پریشان اور مدد کے لیے بے تاب حکومت کی اجازت کا انتظار کر رہے ہیں۔ بلوچ سردار کا یہ بھی کہنا تھا کہ بیرونی عناصر نے بلوچیوں کو ورغلانے کی کوشش کی لیکن بلوچ عوام دشمن کی ہر سازش کو اب بخوبی بھانپ چکے ہیں۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
93%
ٹھیک ہے
7%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved