مقبوضہ کشمیرپراپناناجائزتسلط قائم رکھنے کیلئے بھارت کے تمام حربے ناکام ہوچکے ‘سردارفاروق سکندر
  18  اپریل‬‮  2017     |      کشمیر

کوٹلی(آئی این پی )آزادجموں کشمیرکے وزیرمال سردارفاروق سکندرنے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیرکے اندراپناناجائزتسلط قائم رکھنے کے لیے بھارت کے تمام حربے ناکام ہوچکے ہیں مقبوضہ کشمیرکے حالیہ انتخابات ٹرن آؤٹ نہ ہونے کے برابررہاانڈین فورسزنے مقبوضہ کشمیرکے اندرطلباء سمیت دیگرنہتے شہریوں پروحشیانہ تشددشروع کررکھاہے اس بربریت کے خلاف عالمی برادری آوازبلندکرے مقبوضہ کشمیرکے عوام کوتنہانہیں چھوڑیں گے کشمیرکی آزادی کے لیے تمام ذرائع بروئے کارلائینگے بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعمل کرے اورکشمیریوں کوان کاحق حق خودارادیت دے تاکہ کشمیری اپنے مستقبل کافیصلہ کرسکیں مسلم لیگ ن کی حکومت آزادکشمیرکی تعمیروترقی کے لیے تمام ذرائع بروئے کارلائے گی وزیراعظم نوازشریف جس طرح ماضی میں بحرانوں سے سرخروہوئے مستقبل میں بھی وہ بحرانوں سے سرخروہوکرنکلیں گے آزادکشمیرکی تعمیروترقی ہماری ترجیحات میں شامل ہیں ن لیگ کی حکومت آزادکشمیرکوماڈل سٹیٹ بنائے گی صحت،تعلیم اورمواصلات کی طرف خصوصی توجہ دیں گے میرٹ پرنوجوانوں کوروزگاردینگے2018کے انتخابات میں بھی پاکستان کے اندرن لیگ ہی کامیاب ہوگی۔وزیرمال سردارفاروق سکندرنے کہاکہ کشمیریوں کی جدوجہدرنگ لائیگی مقبوضہ کشمیربھارتی تسلط سے آزادہوگااورساری ریاست کاالحاق پاکستان سے ہوگا تحریک آزادی کشمیرکوموثرطریقے سے اجاگرکیاجائے گا الحاق پاکستان مشن ہے مقبوضہ کشمیرکی آزادی اورساری ریاست کاپاکستان کے ساتھ الحاق ہماری منزل ہے وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف آزادکشمیرکی تعمیروترقی میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں اورپاکستان کے دیگرعلاقوں کی طرح آزادکشمیرکوبھی جدیدوخوشحال دیکھناچاہتے ہیں انفارمیشن سنٹرکوٹلی میں گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف نے آزادکشمیرکی تعمیروترقی،ہائیڈرل جنریشن وٹورازم کے منصوبوں کی تکمیل کے لیے وافربجٹ دینے کااعلان کیاہے ہم نے آزادکشمیرسے روائتی اورسفارشی کلچر ختم کرنے کے لیے مضبوط بنیادیں قائم کردی ہیں این ٹی ایس کاقیام اورپبلک سروس کمیشن کی تشکیل نواس سلسلہ کے کڑیاں ہیں نوجوانوں کومیرٹ پرروزگارملے گاہم اداروں کومضبوط ومستحکم بناناچاہتے ہیں تاکہ آنے والی نسلیں ہمارے دورکویادرکھیں ہم نے تبدیلی کانعرہ لگایاتھاآزادکشمیرکے نوجوان یہ بات محسوس کرینگے کہ ن لیگ کی موجودہ حکومت میں صرف چہرے نہیں بلکہ نظام بھی بدلاہے برادری ازم کے کلچرنے آزادکشمیرکاساراڈھانچہ تباہ کردیاتھااب برادری ازم اورپسندوناپسندکی بنیادپرکسی کوآگے نہیں لائینگے انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرکے اندربھارتی ظلم وجبرتسلسل کے ساتھ جاری ہے عالمی برادری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیرکے حل کے لیے بھارت پردباؤڈالے کشمیری حریت قیادت اورکشمیری عوام کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں جوکئی سالوں سے بھارتی ظلم وجبرکامقابلہ کررہے ہیں الحاق پاکستان کی قراردادآج بھی کاربندہیں مقبوضہ کشمیرآزادہوگااورساری ریاست کاپاکستان کے ساتھ الحاق ہوگاانفارمیشن سنٹرکوٹلی میں گفتگوکرتے ہوئے وزیرمال سردارفاروق سکندرنے کہاکہ کشمیریوں نے پاکستان آزادہونے سے قبل ہی اپنارشتہ وناطہ پاکستان کے ساتھ جوڑدیاتھا سرینگرمیں پاکستانی پرچم تلے آزادی کی جنگ لڑی جارہی ہے اورنوجوان قربانیاں دے رہے ہیں جدوجہدآزادی کشمیرایک پرانی تحریک ہے عالمی ادارے اوراقوام متحدہ کشمیریوں کوبھارت کے ظالمانہ قبضے سے چھڑانے اوران کاحق آزادی دلوانے میں اپناکرداراداکریں اقوام متحدہ بھارت پردباؤڈالے کہ وہ اپنی افواج وادی کشمیرسے نکالے اورکشمیریوں کوان کابنیادی حق ،حق آزادی دے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved