مخالفین کے پروپیگنڈے سے مسلم لیگ ن کو ماضی میں نہ ہی کوئی نقصان ہوا ہے اور نہ آئندہ کبھی ہو گا ،آصف جرال
  18  اپریل‬‮  2017     |      کشمیر

میرپور(آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما آصف جرال نے کہا ہے کہ مخالفین کے پروپیگنڈے سے مسلم لیگ ن کو ماضی میں نہ ہی کوئی نقصان ہوا ہے اور نہ آئندہ کبھی ہو گا بلکہ پاکستان کے عوام پہلے سے زیادہ میاں محمد نواز شریف اور مسلم لیگ ن کی قیادت پر اعتماد کااظہار کر رہی ہے جس کا عملی مظاہرہ 2018ء کے الیکشن میں نظر آجائیگامسلم لیگ ن خطے کی تقدیر بدل کر رکھ دے گی مسلم لیگ ن کی وفاقی حکومت نے ان چار سالوں میں پاکستان کے اندر لوڈشیڈنگ کے بحران پر قابو پانے کیلئے بجلی کے میگا پراجیکٹ شروع کیے جبکہ دہشت گردی سمیت معاشی صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے ان کی پالیسیاں انتہائی شاندار اور کامیاب رہی جس کی وجہ سے آج دنیا کے تمام ترقی یافتہ ممالک پاکستان کی معاشی ترقی کی تعریف کر رہے ہیں مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کی ولولہ انگیز قیادت میں عوامی خدمت کا سفر جاری و ساری رکھیں گے اپوزیشن اور عمران خان بلا جواز تنقید کر کے پاکستان میں ہونے والی تعمیروترقی کو روکنا چاہتے ہیں ان کے منفی ہتھکنڈے کسی بھی صورت ان کے کام نہیں آئیں گے 2018ء کے الیکشن میں بھی مسلم لیگ ن اور میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں لینڈ سلائیڈ وکٹری حاصل کر کے اس بات کا عملی مظاہرہ کرینگے کہ پاکستان کے پسندیدہ ترین لیڈر میاں محمد نواز شریف اور سیاسی جماعت مسلم لیگ ن ہے ۔ جن باتوں کو لیکر عمران خان اینڈ کمپنی واویلا کر رہی ہے اس کا خمیازہ ان کو ہی بھگتنا پڑے ہیں انشاء اللہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد شریف کا خاندان ہر مشکل میں سرخرو ہو کر ہوگامقبوضہ کشمیر کے گزشتہ سات ماہ سے حالات کی خرابی کی تمام تر ذمہ داری بھارتی دہشت گرد وزیراعظم اور وزیر خارجہ ہے جو مسئلہ کشمیر میں حالات خراب کر کے عالمی برادری کی آنکھوں میں دھول جھونک رہا ہے ۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔آصف جرال نے کہا کہ 200 سے زائد معصوم کشمیریوں کی شہادت اور ہزاروں معصوم بچے ، نوجوان اور بزرگوں پر پیلٹ گنوں سے فائرنگ کر ان کو پوری زندگی کیلئے نابینا بنا دیا گیا ہے جو انسانی حقوق کی سنگین ترین خلاف ورزی ہے مسئلہ کشمیر کے فوری اور دیرپا حل کیلئے عالمی برادری کو سخت نوٹس لیکر بھارت سے ہر قسم کے سفارتی ، تجارتی اور اقتصادی تعلقات ختم کرنے چاہیے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ نریندر سنگھ مودی ایک عالمی دہشت گرد ہے جس کے ہاتھوں ہزاروں مسلمانوں کا اور کشمیریوں کا قتل ہوا ہے اس جیسا وزیراعظم خود بھارت کیلئے خطرناک ہے پاکستان کو دھمکیاں اور دنیا میں تنہاء کرنے کی باتیں اس کی احمقانہ اور جاہلانہ سوچ ہے مسئلہ کشمیر کے حوالہ سے پوری دنیا اس بات کو تسلیم کر ہی ہے کہ بھارت مقبوضہ وادی کے اندر ظلم و بربریت کی انتہاء کر چکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ شدید مشکلات کے باوجود کشمیر ی قوم پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا کر پاکستان سے اپنی والہانہ عقیدت اور محبت کا اظہار کر رہے ہیں مقبوضہ کشمیر کے عوام گزشتہ ستر سالوں سے بھارت کیخلاف برسرپیکار ہیں اور اپنے حق آزادی کیلئے لاکھوں قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کر چکے ہیں بھارت اور اس کی قابض قاتل افواج مقبوضہ کشمیر کے اندر کنٹرول قائم رکھنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے بھارت کو چاہیے کہ وہ فوری طورپر مقبوضہ کشمیر سے اپنی افواج کا انخلاء کر کے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو ان کا جینے کا حق دے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved