کوٹلی ‘گورنمنٹ گرلز مڈل سکول بگاہ کے نتائج صفر رہے‘ کلاس ہشتم کی تما م طالبات فیل ہو گئیں
  18  اپریل‬‮  2017     |      کشمیر

کوٹلی (آئی این پی) گورنمنٹ گرلز مڈل سکول بگاہ کے نتائج صفر رہے۔ کلاس 8thکی تما م طالبات فیل ہو گئیں ۔ باخبر ذرائع کے مطابق حالیہ امتحانات کے ضلعی ایلیمنٹری بورڈ کوٹلی کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق گورنمنٹ گرلز سکول بگاہ میں زیر تعلیم تمام طالبات فیل ہوگئیں ۔ اورکوئی بھی امیدوارہ پاس نہ ہوسکی۔ باخبر ذرائع کے مطابق گورنمنٹ گرلز سکول بگاہ میں سیاسی بنیادوں پر بھرتی کرکے ضلع کوٹلی کے دور دراز علاقوں سے فی میل اساتذہ کو تعینات کیا گیا ہے۔ جو کہ سال بھر سکول حاضر نہیں ہوتی ۔ عوام علاقہ نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کو اس بات کی شکایات بھی کی لیکن کوئی شنوائی نہ ہوئی ۔ اب نتائج صفر آنے پر بھی عوام علاقہ نے ڈسٹر کٹ ایجوکیشن آفیسر کے پاس دوبارہ شکایت کی مگر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے اس مرتبہ بھی کوئی نوٹس نہ لیا ۔ اس طرح سال بھر گھروں میں بیٹھ کر تنخواہ لینے والے فی میل اساتذہ قومی خزانے کو لاکھوں روپے کی تنخواہ لیتی ہیں اور نتائج ہر سال مایو س کن آتے ہیں اس مرتبہ کوئی بھی طالبہ پاس نہیں ہو سکی جس سے عوام علاقہ میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ عوام علاقہ نے سوشل میڈیا پر بھی وزیراعظم ، وزیر تعلیم اور سیکرٹری تعلیم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور گورنمنٹ گرلز مڈل سکول بگاہ کی تمام اساتذہ کو مطلع کرکے انکواری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 




آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved