آزاد جموں وکشمیر منسٹرز سیلری الاؤنس آرڈیننس2017ء کی منظوری
  18  اپریل‬‮  2017     |      کشمیر

مظفرآباد(آئی این پی) آزاد جموں وکشمیر کابینہ نے بلدیاتی انتخابات آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن کے زیر اہتمام کرانے ، آزاد کشمیر میں کھانے پینے کی اشیاء میں ملاوٹ کے خاتمے اور اعلیٰ کوالٹی حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق کھانے پینے کی اشیاء عوام تک پہنچانے کیلئے اورچیکنگ کیلئے پنجاب کی طرز پر آزاد جموں وکشمیر فوڈ اتھارٹی بنانے ،مزدوروں اور محنت کشوں کی دوران ڈیوٹی حادثے سے فوتگی کی صورت میں فوری طور پر ورثا ء کو 04لاکھ روپے کی ادائیگی ،رواں مالی سال میں آن ہولڈ منصوبوں کو اگلے مالی سال میں شامل کرنے ،آزاد جموں وکشمیر منسٹرز سیلری الاؤنس آرڈیننس2017ء کی منظوری اور The Azad Jammu & Kashmir Prevention of electronic crimes act 2017کی Adaptationکیلئے کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ کابینہ کا اجلاس آج یہاں وزیر اعظم سیکرٹریٹ میں وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔ اجلاس میں سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق ،ڈاکٹر نجیب نقی ، سردار میر اکبر خان ،محترمہ نورین عارف ، راجہ مشتاق منہاس ،بیرسٹر افتخار گیلانی ، چوہدری محمد سعید ، سید شوکت علی شاہ ، چوہدری محمد عزیز ، ناصر ڈار ،قائمقام چیف سیکرٹری ڈاکٹر سید آصف حسین شاہ نے شرکت کی ۔ کابینہ نے اپنے اجلاس میں آزاد کشمیر میں حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق عوام کو کھانے پینے کی اشیاء فراہم کرنے اور ملاوٹ شدہ اشیاء کی روک تھا م کیلئے آزاد کشمیر فوڈ اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کیا ۔ فوڈ اتھارٹی کے چیئرمین سیکرٹری خوراک ہونگے جبکہ ممبران میں محکمہ صحت عامہ ، زراعت ، لوکل گورنمنٹ کے سیکرٹریز ، آزاد کشمیر اسمبلی کے تین ممبران اور آزاد کشمیر چیمبر آف کامرس ،فوڈ انڈسٹری ، فوڈ آپریٹرز اور استعمال کنندگان کا ایک ایک نمائندہ ہو گا ۔ کمیٹی اپنے ٹی او آرز طے کرنے کے علاوہ اس اتھارٹی کے آپریشنل سسٹم کو وضع کریگی اس کیلئے فوڈ ٹیسٹنگ کیلئے ایک لیبارٹری کے قیام بھی فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اجلاس میں The Azad Jammu & Kashmir Workmen's Compensation act 2016.میں ترمیم کا فیصلہ کرتے ہوئے مزدوروں اور محنت کشوں کی دوران ڈیوٹی فوتگی کی صور ت میں ان کے ورثاء کو دیے جانے والے معاوضے کو02لاکھ سے بڑھا کر 04لاکھ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ آزاد کشمیر میں صنعتی ترقی اور صنعت کاروں کی سہولیات اور انڈسٹری کی پروموشن کیلئے وزیر قانون کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دیدی گئی ۔ کمیٹی میں وزیر صنعت و حرفت ، وزیر سپورٹس ، سیکرٹری فنانس اور سیکرٹری انڈسٹری ممبران ہونگے ۔ کمیٹی ایک مہینے کے اندر رپورٹ دے گی ۔ اجلاس میں رواں مالی سال کے دوران آن ہولڈ منصوبے نئے مالی سال کے بجٹ میں شامل کرنے کا بھی فیصلہ کیا ۔ اجلاس میں آزاد جموں وکشمیر میں بلدیاتی انتخابات آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن کے تحت کرانے کا فیصلہ کیا گیااور یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ بلدیاتی انتخابات کیلئے جلد از جلد حلقہ بندیوں کا کام مکمل کیا جائے ۔ اجلاس میںAzad Jammu & Kashmir Ministers (Salaries, allowances and privileges) (amendment) ordinance 2017کی منظوری دی گئی اور یہ بل کی صور ت میں اسمبلی میں لایا جائے گا ۔ اجلاس میں The Azad Jammu & Kashmir Prevention of Electronic crimes act 2017.کے لئے وزیر اطلاعات کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں سیکرٹری قانون اور سیکرٹری اطلاعات ممبران ہونگے ۔کمیٹی سائبر کرائم اور الیکٹرا نک میڈیا کے حوالے سے قانون سازی کیلئے سفارشات مرتب کرے گی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم آزاد جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ پاکستان کے اندر جمہوری نظام کی مضبوطی اور معاشی استحکام سے کشمیریوں کی تحریک کو نفسیاتی طور پر تقویت ملتی ہے ۔مقبوضہ کشمیر کے حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ بین الاقوامی برادری فوری طور پر اس کا نوٹس لے ملک اس وقت کسی سیاسی بدنظمی کا متحمل نہیں ہو سکتا آزادکشمیر کے عوام کو ان کی دہلیز پر سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے آزادکشمیر کے اندر بلدیاتی انتخابات کا انعقاد نچلی سطح پر اقتدار کی منتقلی اور مسائل کے حل کی جانب اہم پیش رفت ہو گی آزادکشمیر کی ریاست کو حقیقی معنوں میں عوامی فلاحی ریاست بنائیں گے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ دفاتر میں بیٹھ کر کام کرنے کا کلچر ختم کرنا ہو گا فلڈ میں نکل کر عام آدمی کے مسائل کو سننے اور ان کے حل کے لیئے وزراء کے ساتھ ساتھ بیوروکریسی بھی اپنا کردار ادا کرے میاں نواز شریف نے آزادکشمیر کے دیرینہ حل طلب مسائل کے حل کے لیئے ٹھوس اقدامات اٹھائے پاکستان کے اندر میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک نے شاندار اقتصادی ترقی کی منازل طے کیں آزاد کشمیر کی حکومت نے وزیراعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق آزادکشمیر کے اندر پائیدار ترقی اور بلا تخصیص خوشحالی کے منصوبہ جات شروع کیئے ہیں ۔آئندہ بجٹ ہمارے منشور اور ترجیحات کا مظہر ہو گا ۔پنجاب طرز پر فوڈ اتھارٹی کے قیام سے عوام کو کھانے پینے کی معیاری اشیاء کی فراہمی ممکن ہو گی جبکہ مضر صحت اور ناقص اشیاء فراہم کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ،عوام الناس کو صحت مند خوراک فراہم کرنے اور ناقص ، غیر معیاری اشیاء کی نشاندہی ،فروخت اور سٹورکرنے والے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved