بھارت کا کوئی انتخابی ڈرامہ مقبوضہ کشمیر کی دھرتی میں کامیاب نہیں ہو سکتا، شاہ غلام قادر
  18  اپریل‬‮  2017     |      کشمیر
مظفرآباد(آئی این پی) آزادکشمیر اسمبلی کے سپیکر شاہ غلام قادر نے کہا ہے کہ بھارت کا کوئی انتخابی ڈرامہ مقبوضہ کشمیر کی دھرتی میں کامیاب نہیں ہو سکتا ریاست جموں و کشمیر کے عوا م اقوام متحدہ کے چارٹرڈ کے مطابق آزادی کی جدو جہد کر رہے ہیں نہتے نوجوانوں کا قتل عام؍ مظالم کی مذمت کرتے ہیں ‘انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو مقبوضہ کشمیر کے سنگین حالات کا جائزہ لینے کے لئے کردار ادا کرنا چاہئے انہوں نے کہا کہ اب بھی ہزاروں نوجوانوں کو غیر قانونی و اخلاقی طور پر عقوبت خانوں میں قید رکھ کر انتہائی مظالم کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جس کا کوئی قانونی و اخلاقی جواز نہیں ریاستی عوام بھارت سے مکمل آزادی کا فیصلہ کر چکے ہیں اور بھارت 8لاکھ افواج کا آزادانہ استعمال کرتے ہوئے بھی ناکامی اور شکست سے دو چار ہے شاہ غلام قادر نے کہا کہ امریکہ سمیت عالمی طاقتوں اور اقوام متحدہ کو مسئلہ کشمیر کے حل میں کردار ادا کر نا چاہیئے اگر اقوام متحدہ جیسا ادارہ مسلسل خاموش رہا تو خطے میں بدامنی کو فروغ ملے گا سپیکر نے او آئی سی ممالک کی جانب سے مسئلہ کشمیر کے حل پر زور دینے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے اب عالمی برادری مسئلہ کشیمر کا جلد پرامن حل چاہتی ہے تاکہ خطے میں امن کو فروغ مل سکے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 




  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved