مظفرآباد‘تجاوزات کیخلاف ضلعی انتظامیہ کا کلیاں بازار میں آپریشن
  19  اپریل‬‮  2017     |      کشمیر
مظفرآباد(آئی این پی)تجاوزات کیخلاف ضلعی انتظامیہ کا کلیاں بازار میں آپریشن،تین غیر قانونی تعمیر ہونے والے دوکانیں مسمار کر دیں۔تھڑے اور شیلٹر بھی اکھاڑ پھینکے۔تحصیلدار مظفرآباد حماد بشیر ڈی ایس پی سید رضا گیلانی نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ گزشتہ روز کلیاں بازار میں کارروائی کی اور بھاری مشینری کے ذریعے تجاوزات کو مسمار کرایا۔ڈپٹی کمشنر تہذیب النساء ایس ایس پی مظفرآباد راجہ اکمل خان ایڈیشنل کمشنر جنرل سید اشفاق گیلانی ایکسٹرا اسسٹنٹ کمشنر وافسر مال احمد سبحانی کے علاوہ اعلیٰ انتظامی آفیسران اور پولیس کی بھاری نفری موجود تھی۔ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ آفیسران نے کلیاں بازار کا دورہ کیا اور جملہ امور کا جائزہ لیا۔اس موقع پر تحصیلدار مظفرآباد حماد بشیر کو ڈی سی نے خصوصی ٹاسک دیا گیا۔کلیاں بازار میں خالصہ سرکار پر ناجائز تین دکانات کی تعمیر جاری تھی جسے تحصیلدار مظفرآباد حماد بشیر نے ہمراہ نفری دیرپا آپریشن کرتے ہوئے تینوں دکانوں کو مسمار کردیا اور بازار میں موجود شیلٹر وغیرہ بھی ہٹائے گئے کلیان بازار کی صفائی وپارکنگ کے نظام کی بہتری کے لیے ڈپٹی کمشنر ایس ایس پی نے مزید ورکنگ شروع کر دی۔تحصیلدار مظفرآباد نے کلیاں بازار میں تجاوزات کے مکمل خاتمے کیلئے ہدایات جاری کیں عوامی حلقوں نے کلیاں بازار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کو سرہاتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ایس ایس پی تحصیلدار مظفرآباد کو مبارکباد دیتے ہوئے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 




  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved