صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان سے سابق صدر اور وزیراعظم آزاد کشمیر سردار محمد یعقوب خان کی ملاقات
  19  اپریل‬‮  2017     |      کشمیر
اسلام آباد (آئی این پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان سے سابق صدر اور وزیراعظم آزاد کشمیر سردار محمد یعقوب خان نے گزشتہ روز کشمیر ہاؤس ، صدارتی سیکرٹریٹ میں ملاقات کی ۔ جس میں مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال اور بھارتی قابض افواج کی جانب سے مظالم کے نت نئے ہتھکنڈوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ سردار محمد یعقوب خان نے مسئلہ کشمیر کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اُجاگر کرنے کے سلسلے میں سردار مسعود خان کی کوششوں کی تعریف کی ۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو مقبوضہ کشمیر کے عوام تازہ لہو دے کر اُجاگر کر رہے ہیں۔ صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کے لیے کوششیں جاری رہیں گی ۔ خلوص نیت سے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر آزاد کشمیر میں تمام سیاسی جماعتوں اور سیاسی قائدین کا ایک نکاتی ایجنڈے پر اتفاق ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں اتحاد و اتفاق ، اور سیاسی استحکام تحریک آزادی کی کامیابی کا ضامن ہو گا ۔ ہمیں تمام تر سیاسی اختلافات بھلا کر مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ایک دوسرے سے تعاون کرنا چاہیے ۔ دونوں رہنماؤں نے اس امر پر اتفاق کیا کہ بھارت کے ساتھ دو طرفہ مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کشمیر کا حل نا ممکن ہے ۔ اس لیے مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی پلیٹ فارم پر اٹھانا ہو گا ۔ اب کشمیری قیادت کو خود آگے بڑھ کر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ گلگت بلتستان کشمیر کا حصہ ہے ۔ حکومت پاکستان ایسا کوئی فیصلہ نہیں کرے گی جس سے مسئلہ کشمیر کو نقصان پہنچے ۔ دونوں رہنماؤں نے اس امر پر اتفاق کیا کہ آزا دکشمیر کے لوگ گلگت بلتستان کے عوام کو حقوق اور اختیارات کی فراہمی کے ہر گز مخالف نہیں۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved