ادارہ ترقیات کے پلاٹوں پر اضافی ٹیکس کسی صورت قبول نہیں،چودھری وقاص اشرف
  19  اپریل‬‮  2017     |      کشمیر
میرپور(آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما چودھری وقاص اشرف ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ادارہ ترقیات کے پلاٹوں پر اضافی ٹیکس کسی صورت قبول نہیں۔ انجمن تاجراں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں میرپور کے حقوق پر کسی قربانی دینے سے دریغ نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی ہم میرپور کے لوگوں کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی ہونے دئینگے۔ مسلم لیگ ن کی موجودہ حکومت نے میرپور پر ظلم و زیادتی کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ ایسا نہ ہو کہ ایم ڈی اے کے انچارج وزیر موصوف کو اہل میرپور کسی گلی ،محلے میں نکلنے بھی نہ دیں۔ جھوٹے وعدوں، نعروں اور سبز باغ دکھانے سے لوگوں کو بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا۔ ہماراسیاسی خاندان سے تعلق ہے۔ ہمارے آباو اجداد نے اس شہر کی آبیاری میں اپنا خون پسینہ بہایا ہے شہریوں کے حقوق کا تحفظ کرنا بھی جانتے ہیں۔ ادارہ ترقیات کے پلاٹوں پر جگا ٹیکس نہیں لگانے دئینگے۔حلقہ میرپور کے وزیر کو اہل میرپور کی قربانیوں کا ادراک نہیں ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ چودھری وقاص اشرف ایڈووکیٹ نے کہا کہ ادارہ ترقیات ماضی میں پلاٹ کی الاٹمنٹ کے وقت ڈویلپمنٹ چارجز وصول کر چکا ہے ہے ۔اہل میرپور کو بار بار قربانی کا بکرا کیوں بنایا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا گڈ گورننس کا دعویٰ کرنے والے عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ہو گئے ہیں۔چودھری وقاص اشرف ایڈووکیٹ نے کہا ایم ڈی اے کے پلاٹوں کا لگائے جانے والا جگا ٹیکس واپس نہ لیا تو پھر حالات کی خرابی کی ذمہ دار وزیر موصوف اور حکومت پر ہو گی۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved