کھوئی رٹہ‘ طالبہ نے عزت بچانے کی خاطر چلتی گاڑی سے چھلانگ لگا دی ‘چھیڑ خانی پر گاڑی ڈرائیور گرفتار
  19  اپریل‬‮  2017     |      کشمیر
کھوئی رٹہ (آئی این پی) طالبہ سے چھیڑ خانی پر گاڑی ڈرائیور گرفتار‘طالبہ نے عزت بچانے کی خاطر چلتی گاڑی سے چھلانگ لگا دی طالبہ کی درخواست پر تھانہ پولیس کھوئی رٹہ نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار اور گاڑی ضبط کر لی تفصیلات کے مطابق گرلز ڈگری کالج چنگپور خواص میں زیر تعلیم فرسٹ ایئر کی طالبہ (الف) نے تھانہ پولیس کھوئی رٹہ میں درخواست دی کہ کالج سے چھٹی کے وقت میں ٹیوٹا ہائی ایس نمبر MR-RA-392 میں سوار ہو کر گھر آ رہی تھی کہ ڈرائیور محمد عقیب نے مجھے اکیلے پا کر چھیڑ خانی کرنا شروع کر دی منع کرنے کے باوجود باز نہ آیا اور گاڑی بھگا کر جنگل کی طرف لے جانا چاہا تو چلتی گاڑی سے چھلانگ لگا دی جس کی وجہ سے میں زخمی ہو گئی کھوئی رٹہ پولیس نے طالبہ کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ڈرائیور محمد عقیب ساکن چنگپور خواص کو گرفتار اور گاڑی ضبط کر لی۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved