بھارتی یونیورسٹیز کشمیری طالبعملوں کیلئے جہنم بن گئیں
  20  اپریل‬‮  2017     |      کشمیر

جے پور+سری نگر(آئی این پی)بھارتی یونیورسٹیز کشمیری طلبہ کے لیے جہنم بن گئیں. ہریانہ یونیورسٹی کے بعد راجستھان یونیورسٹی میں کشمیری طالبعلموں پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست راجستھان کی یونیورسٹی میں زیر تعلیم کشمیری طالبعلموں پر بھارتی انتہاپسندوں نے تشدد کردیا . واقعہ کی اطلاع ملتے ہی دیگر کشمیری طالبعلم جماعت ہوئے اورتشدد کے واقعہ کیخلاف مظاہرہ کیا۔ آمدہ اطلاعات کے مطابق واقعہ میں 8طالب علم زخمی ہوگئے۔ بھارتی جامعات میں کشمیری طالب علموں پر تشدد کا یہ رواں ہفتے میں پیش آنے والا دوسرا واقعہ ہے. اس سے قبل ہریانہ کی یونیورسٹی میں کشمیری طالبعلم کو زد خوب کیا گیا تھا


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 




آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved