مسلم کانفرنس ریاست جموں وکشمیر کی عوام اپنے حقوق کیلئے جاگ رہے ہیں، حاجی عبدالقیوم قمر
  20  اپریل‬‮  2017     |      کشمیر
میرپور(آئی این پی)آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس ریاست جموں وکشمیر کی عوام اپنے حقوق کیلئے جاگ رہے ہیں‘ گلگت بلتستان کشمیر کا حصہ جدا نہیں ہو سکتا‘(ن) لیگی حکومت ہوش کے ناخن لے ‘گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے سے تحریک آزادی کشمیر نہ صرف کمزور ہو گی‘ بلکہ اقوام متحد ہ میں پاکستان کا موقف سرد ہو سکتا ہیگلگت بلتستان کو اگر صوبہ بنایا گیا تو حالات خراب ہوں گے آزاد کشمیر کے حقوق کیلئے اگر ہمیں احتجاج اور مارچ کی نوبت بھی آئی تو گریز نہیں کیا جائے گا راؤنڈ کی دیواریں ہلانے کی طاقت کشمیری قوم میں موجودد ہے اگر کشمیری 70سالوں سے بھارت کو نکیل ڈال سکتے ہیں تو ن لیگی قیادت کیا چیز ہے فاروق حیدر اپنے آقاؤں کو خوش کر نے کا پروگرام کینسل کریں ایم ڈی اے کا ادارہ پلاٹوں کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے میرپور کے عوام نے دوہری قر بانی دی اور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے ساتھ ساتھ آزادکشمیر کیلئے بھی بہت کچھ کیا مگر موجودہ حکومت کا میرپور کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک برداشت نہیں کیا جائے گا پلاٹوں کی قیمتوں میں اضافہ میرپور کی ترقی پرڈرون حملہ کے مترداف ہے ان خیالات کا اظہار آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنما سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی حاجی عبدالقیوم قمر ایڈووکیٹ نے ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا حاجی عبدالقیوم قمر ایڈووکیٹ نے کہا کہ آزادکشمیر کے دیگر اضلاع میں قائم ترقیاتی اداروں کے مطابق ادارہ ترقیات میرپور کے پلاٹوں کی قیمتیں اور قانون رکھاجائے میرپور کے عوام کے خلاف کئے جانے والی کسی بھی فیصلہ کے خلاف احتجاج کیا جائیگا ادارہ ترقیات میں پہلے سے الاٹ شدہ پلاٹوں کی قیمتوں میں اضافہ ظالمانہ اقدام ہے حکومت ہوش کے ناخن لے وزیر ادارہ ترقیات بھی عوام دشمن فیصلوں کا حصہ نہ بننے اور کسی بھی غلط اور عوام دشمن فیصلے کو قبول نہیں کیاجائیگا۔تقسیم کشمیر کے کسی فارمولے کو تسلیم نہیں کرتے پورے آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے عوام پاکستانی فوج کی جانب دیکھ رہے ہیں پاکستان کے حکمرانوں کی ہٹ دھرمی سے تحریک آزادی کشمیر کو پہلے ہی بہت نقصان پہنچا آج70سال گزرنے کے باوجود کشمیری جانوں کے نذرانے پیش کر کے کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے کو عملی جامعہ پہنانے کیلئے کوشاں ہیں جانوں کے نذرانے دے کر پاکستان کی سر زمین کو شاداب بنانے کیلئے اپنا کردارادا کر رہے ہیں مگر پاکستانی حکمران کی نا اہلی اور مودی محبت سے کشمیریوں کو شدید تشویش پائی جا رہی ہے حکمران بھارت کو نکیل ڈالنے کے بجائے دوستی اور تجارت کی پنگیں بڑھانے سے با زآجائیں ورنہ اس کا خمیازہ بھگتنا ہو گا ہماری لاشوں سے گزر کر کشمیرکو تقسیم کیا جاسکتا ہے

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved