بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور کم وولٹج نے عوام کا جینا محال کر دیا
  20  اپریل‬‮  2017     |      کشمیر

جاتلاں(آئی این پی) بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور کم وولٹج نے عوام کا جینا محال کر دیا ‘حکومت پاکستان اور آزاد کشمیر بجلی کی لوڈ شیڈنگ کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہو گئی ‘بغیر شیڈول کے بجلی کی بندش عوام پر ظلم پر ہے ‘کم وولٹج ہونے کی وجہ سے لاکھوں روپیوں کی اشیاء جل کر خاکستر ہو چکی ہیں مگر حکومتی اہکار عوام کو طفل تسلیاں دے رہے ہیں حکومت کی طفل تسلیاں عوام کی برداشت سے باہر ہو گئی ہیں اگر بجلی کی بندش پر اور کم وولٹج پر قابو نہ پایا گیا تو حکومت کے خلاف سڑکوں پر داما دم مست قلندر ہو گاان خیالات کا اظہار جاتلاں اور اس کے گرد نما ء میں بسنے والے سیکٹروں افراد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اور حکومت آزاد کشمیر کے خالی نعروں سے اب کام نہیں چلگاکہیں کہیں گھنٹے بجلی کی بندش عوام پر ظلم و زیادتی ہے کم وولٹج سے قیمتی اشیاء جل کر راکھ ہو چکی ہیں اور بغیر شیڈول کے بجلی بند کرنے سے عوام عاجز آچکے ہیں اگر حکومت نے بجلی کی بندش کا نوٹس نہ لیا تو تمام راستے بند کر کے حکومت کے خلاف احتجاج کیا گیا اور گرڈ اسٹیشن کا گھیرو کریں گے جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر ہو گئی


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved