فاروق حیدر اور مشتاق منہاس کی پانامہ کیس میں نواز شریف کی کامیابی پر پوری قوم کو مبارکباد
  20  اپریل‬‮  2017     |      کشمیر

مظفر آباد (آئی این پی ) آزادجموں وکشمیر کے وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان اور وزیر اطلاعات ،سیاحت و آئی ٹی راجہ مشتاق احمد منہاس نے پانامہ کیس میں وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کی بے مثال کامیابی اور اعلی عدلیہ کی جانب سے انہیں اہل قرار دینے پر پوری قوم کو مبارک باد دی ہے ۔ وزیر اعظم محمد نوازشریف ترقی ،خوشحالی اور جیت کا نام ہے جن کی قیادت میں پاکستان دن دگنی رات چوگنی ترقی کر رہاہے ۔آج کا دن جمہوریت کی فتح کا دن ہے پاکستانی عوام جیت گئے اور جمہوریت اور عوام کے خلاف سازشیں کرنے والے ہار گئے ۔آج عدالت عظمی نے محمد نواز شریف کا صادق اور امین قرار دیکر ان کے خلاف تمام سازشوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا ہے ۔وزیر اعظم اور وزیر اطلاعات نے ان خیالات کا اظہار پانامہ کیس پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے پر صحافیوں سے خصوصی گفتگو میں کیا۔راجہ فاروق حیدر خان نے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان کی قوم اور ملک کے لیے خدمات بے مثال اور غیر معمولی ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ عدالت کے سامنے سرخرو ٹھہرے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ محمد نواز شریف نے تو وہ قرض بھی ادا کئے ہیں جو ان پر واجب نہیں تھے ۔انہوں نے کہاکہ اب الزام تراشی کی سیاست کو ختم ہونا چاہیے اور سچ کی فتح کو تسلیم کیا جانا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پانامہ پر اس قو م کا اہم وقت ضائع کیا اور انہیں کبھی کشمیر پر بھارتی مظالم کے خلاف ایک لفظ تک کہنے کی توفیق نہیں ہوئی جبکہ دوسری جانب محمد نواز شریف اپنے خلا ف ہونے والی تمام تر سازشوں اور جھوٹے الزامات کے باوجود کشمیر پر بھارتی مظالم کے خلاف نہ صرف کھل کر بولے بلکہ تمام عالمی فورموں پر انہوں نے بھارت کے پرو پیگنڈے کو غلط ثابت کر کے رکھ دیا ۔انہوں نے پاکستانی قوم سے اپیل کی کہ وہ نواز شریف کے ہاتھ مضبوط کرے تاکہ ملک ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن رہے ۔انہوں نے وزیر اعظم پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے پورے آزادکشمیر میں نواز شریف زندہ باد ریلیاں نکالنے کا بھی اعلان کی اور کہاکہ مسلم لیگ ن کے تمام کارکن پرجوش ہیں اور وہ آج اسقد ر خوش ہیں جس کی نظیر نہیں ملتی ۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن ملک میں ترقی اور خوشحالی کا استعارہ ہیں ۔ راجہ مشتاق احمد منہاس نے کہاکہ نواز شریف ایٹمی پاکستان کے معمار ہیں ،ملک میں موٹر وے کا جال نواز شریف کا کارنامہ ہے ،سی پیک نواز شریف کی وجہ سے کامیابی سے مکمل کیا جا رہاہے ،بجلی کا بحران ختم کرنے کے لئے نواز شریف کی ہدایت پر بجلی کے منصوبے تیزی سے مکمل کئے جا رہے ہیں ایک ایسے قومی رہنما ء کو جو ہماری امنگوں کا ترجمان ہے کی کامیابی پوری قوم کی جیت ہے ۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف کے دور میں کشمیر کے مسئلے کے حوالے سے بھارت کو عالمی سطح پر دباو کا سامنا ہے جس کی وجہ سے وہ بھی پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد کے خلاف سازشوں میں ملوث ہے ۔انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر میں تعمیر و ترقی کے لیے جو فنڈز میاں محمد نواز شریف کی جانب سے فراہم کئے گئے اور خود وزیر اعظم پاکستان نے آزادکشمیر کے جتنے دورے کئے ماضی میں کہیں اس کی مثال نہیں ملتی ۔انہوں نے کہاکہ آج ایک مرتبہ پھر پوری قوم سرخرو ہوئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ اب نام نہاد سیاست دانوں کو عقل کے ناخن لینے چاہیں اور ملک کا قیتمی وقت ضائع نہیں کرنا چاہیے ۔مشتاق منہاس نے کہا کہ پوری قوم اس موقع پر شکرانے کے نوافل ادا کرے اور اللہ تعالی کا شکر ادا کرے ۔اس موقع پر انہوں نے آزادکشمیر بھر میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ راجہ محمد فاروق حیدر خان کی کال پر نواز شریف زندہ باد ریلیوں کے موقع پر قائد پاکستان کی درازی عمر کے لیے دعاوں کا اہتام کریں ۔اس موقع پر مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
100%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved