مظفرآباد،سابق وزیرتعمیرات عامہ آزادجموں وکشمیر چوہدری محمد رشید کی چیف سیکرٹری آزادکشمیر سے ملاقات
  12  اگست‬‮  2017     |      کشمیر

مظفرآباد(آئی این پی)سابق وزیرتعمیرات عامہ آزادجموں وکشمیر چوہدری محمد رشید کی چیف سیکرٹری آزادکشمیر سے ملاقات ،چیف سیکرٹری کو دوران فائرنگ لیپہ کا دورہ کرکے لیپہ کے عوام کی حوصلہ افزائی کرنے اور لیپہ کے مسائل پر توجہ دینے کا خیر مقدم ۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر مواصلات چوہدری محمد رشید نے گزشتہ روز چیف سیکرٹری آزادکشمیر سے ملاقات کی ملاقات کے دوران چوہدری محمد رشید نے چیف سیکرٹری کو شدید انڈین فائرنگ کے دوران لیپہ کا دورہ کرنے اور متاثرین انڈین فائرنگ کے حوصلہ افزائی کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا چوہدری محمد رشید نے چیف سیکرٹری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وادی لیپہ کے عوام جغرافیائی لحاظ سے دوران برف باری دارالحکومت سے مکمل طور پر کٹ جاتے ہیں جنہیں شدید سفری مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور شدید انڈین فائرنگ سے بے پنا جانی

ومالی نقصان ہوتا ہے لیپہ ٹنل منصوبہ جو کہ سی ڈی ڈبلیو کا منظور شدہ منصوبہ ہے یہ عمل درآمد بہت ضروری ہے چوہدری محمد رشید نے بتایا کہ انہوں نے اپنے دور حکومت میں لیپہ ٹنل کی فزیلٹی سٹڈی کروا کر منصوبہ اسلام آباد ارسال کیا بقی کام وفاقی حکومت نے کرنا تھا مگر موجودہ سالانہ ترقیاتی پروگرام منصوبہ شامل نہ ہے لہذا آزادحکومت منصوبے کیلئے فنڈز وفاقی سے حاصل کرنے میں کردار ادا کرئے چوہدری محمد رشید نے کہا کہ انہوں نے 28کلو میٹر پختہ روڈ کا منصوبہ جس کا کام بند کر دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ گڑھی دوپٹہ تاپنجکوٹ نوسیری روڈ جو عوامی دفاعی اور عوامی اہمیت کا منصوبہ ہے ہر کام شروع کروایا جائے لیپہ کے پیکج کے تحت اپ گریڈ ہونے والے تعلیمی اداوں کو متاثرنہ کیا جائے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved