مظفرآباد،پیپلزپارٹی سٹی مظفرآباد کے سابق جنرل سیکرٹری شیخ اظہرکی پاکستان کے 70 ویں یوم آزادی پر پوری قوم کو مبارکباد
  12  اگست‬‮  2017     |      کشمیر

مظفرآباد(آئی این پی) پیپلزپارٹی سٹی مظفرآباد کے سابق جنرل سیکرٹری و سابق ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شیخ اظہرنے پاکستان کے 70 ویں یوم آزادی پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے کشمیر کو پاکستان کو شہ رگ قرار دے کر پاکستانی قوم اور کشمیریوں کے درمیان جس لازوال رشتے کی بنیاد رکھی تھی کشمیری قیام پاکستان سے لے کر اب تک اپنی لاکھوں جانیں قربان کر کے اس رشتے کو مضبوط سے مضبوط تر کر رہے ہیں ۔آج کی نوجوان نسل کو ایمان،اتحاد،تنظیم اور یقین محکم کے فلسفے پر عمل پیرا ہوکر وطن عزیز کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے لیے ہر و قت تیار رہنا ہو گا

۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اسی دن قائم ہو گیاتھا جب برصغیر میں پہلے ہندونے کلمہ پڑھ لیا تھا ۔ قائداعظم محمدعلی جناح اور علامہ محمداقبال ؒ کی قیادت میں پاکستان اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے پوری قوم کو اس نعمت کی قدر کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت نے قیام پاکستان کے حقیقی مقاصد کے حصول کے لئے اپنی جانیں قربان کردیں، شہید بھٹو نے ملک کو آئین دیا، اسلامی ممالک کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا۔ ملک کو ایٹمی طاقت بنایا اور بالاآخر اسلام دشمن قوتوں نے بھٹو کے خلاف سازش کی اور شید بھٹو کو پاکستان کی ترقی سے ہٹا دیا گیا ۔ انہوں نے کہاکہ پوری قوم کو اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگااور سیاسی و فروعی اختلافات بھلا کر ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے اپنا کرداراداکرنا ہوگا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved