راولاکوٹ ،اہلیان متیال میرہ کااڈے بس ٹرمینل پرمنتقل کروانے پرضلعی انتظامیہ سے اظہارتشکر
  12  اگست‬‮  2017     |      کشمیر

راولاکوٹ (آئی این پی)اہلیان متیال میرہ کااڈے بس ٹرمینل پرمنتقل کروانے پرضلعی انتظامیہ سے اظہارتشکر،عوام علاقہ کااہم اجلاس منعقدہواجس میں کہاگیاکہ کروڑوں روپے کی لاگت سے یہ ٹرمینل بنالیکن سازش کے تحت اس کواستعمال میں نہیں لانے دیاگیا۔اب ڈپٹی کمشنرنے اس پرعملدرآمدکرواکرعوام کے دل جیت لیے۔انہوں نے کہاکہ بس ٹرمینل متیال میرہ میں اڈوں کی فی الفورمنتقلی ایک احسن اقدام ہے۔اس گاؤں کی سرکردہ شخصیات افرازخان،عبدالقیوم خان،محمدآصف خان،محمدنوازخان،محمدیعقوب خان، محمدخالد خان، خالدمحمود،اعجازخان اوردیگرنے کہاکہ حکومت نے پچیس کروڑکی لاگت سے انٹرنیشنل طرزپراڈہ کی تعمیرکی جواس وقت تک فعال نہ ہوسکا۔انہوں نے مزیدکہاکہ شہرمیں اڈوں کی وجہ سے ٹریفک میں رش زیادہ بڑھ جاتاہے جس سے عام شہری پیدل چلنے میں مشکلات میں مبتلاہے۔پوری دنیامیں بس اڈے شہرسے باہرہیں۔

کچھ لوگوں نے اپنے ذاتی فائدے اورمقاصدکے لیے حکم امتناعی لے رکھاہے۔ہم عوام کے ریلیف کے لیے اس مقدمے میں فریق ہوتے ہوئے عوام کی طرف سے توقع رکھتے ہیں کہ اب اس فیصلے پرکبھی بھی نظرثانی نہیں ہوگی۔عوام کی سہولت کے لیے شہرمیں سٹاپ ہونے ضروری ہیں تاکہ مسافروں کوشہرتک رسائی میں آسانی ہو۔پاکستان اوردیگرممالک میں شہروں کے اندرسٹاپ موجودہیں لیکن شہرکے اندراڈوں کوقائم کرناشہرکے مسائل کوبڑھانے کے مترادف ہے۔ایسے حالات میں انتظامیہ کوچاہیے کہ شہرمیں سٹاپ قائم کیے جائیں تاکہ مسافروں کوآنے اورجانے میں مشکلات کاسامنانہ کرناپڑے۔ان زعماء نے کہاکہ متیال میرہ میں ٹرمینل کی منتقلی راولاکوٹ شہرکوصاف ستھرارکھنے کاباعث بنے گی ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved