مملکت خداداد پاکستان لازوال قربانیوں سے ملا ہے ،خواجہ یاسر زرگر
  12  اگست‬‮  2017     |      کشمیر

میرپور(آئی این پی) میرپور کی سماجی شخصیت خواجہ یاسر زرگر نے کہا ہے کہ مملکت خداداد پاکستان لازوال قربانیوں سے ملا ہے جو کہ تاقیامت قائم دائم رہے گاتاریخ عالم کے اوراق پر جرات و استقلال عزم استقامت ،عزیمت ،ایثار و قربانی کے ساتھ ساتھ کامیابی و کامرانی کی جتنی ولولہ انگیز داستانیں رقم ہیں ان کے پس پردہ کسی نہ کسی نظریے کی کارفرمائی نظر آتی ہے پاکستان کا وجود میں آنا نظریہ پاکستان کا مرہون منت ہے دو قومی نظریہ جداگانہ قومیت کا نظریہ مسلمانوں کے الگ تہذیب ،ثقافتی تشخص کا نظریہ سب اسی نظریے کے مختلف نام ہیں جو اسلام کے نام سے معروف ہے اور جس کی بنیاد کلمہ طیبہ پر قائم ہے یوم آزادی اس عز م کے ساتھ منا رہے ہیں کہ ہم اس نظریے کی پاسداری کریں گے قائد اعظم محمد علی جناح ؒ نے مسلمانوں کے لیے علیحدہ ملک حاصل کرنے کے لیے بہت جدوجہد کی قائداعظم محمد علی جناح کے شانہ بشانہ بچے، بوڑھے،جوان،خواتین نے بے پناہ قربانیاں دیں جس کی وجہ سے ملک پاکستان بنا آج پاکستان کے عوام سکھ کا سانس لے رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار

انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا میرپور کی سماجی شخصیت خواجہ یاسر زرگر نے کہاکہ پاکستان کو توڑنے والے دشمن سازشیں کر رہے ہیں پاکستان کو کمزور کرنے کے مختلف حربے استعمال کر رہے خود کش حملہ، دہشت گردی پھیلا رکھی ہے۔ ملک میں ان دشمن عناصر خوف و حراث پھیلا رکھا ہے۔ دشمن جتنا مرضی زور لگا لیں پاکستان کے 18کروڑ عوام ان کی تمام سازشوں کو ناکام بناتے ہوئے پاک فوج کے ہمراہ یک جان ہو کر اپنے ملک کی حفاظت کریں گے کسی بڑی سے بڑی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گئے۔ میرپور کی سماجی شخصیت خواجہ یاسر زرگر نے کہاکہ آج وقت کی ضرورت ہے کہ ہم ملک کی سلامتی و بقا کے لیے متحد ہو جائیں ملک پاکستان کے خلاف کام کرنے والی قوتوں کو منہ توڑ جواب دیں۔ 14اگست کو جشن آزادی میں یکجہتی کا اظہار کریں اپنے کشمیری بھائیوں جو کہ مقبوضۃ کشمیر میں بھارتی افواج کی بربریت دہشت گردی ظلم و ستم کا نشانہ بتے ہوئے ہیں ان کو نہ بھولیں کشمیر کی آزادی کے لیے بین الاقوامی ہر پلیٹ فارم پر آزاد بلند کریں ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved