بلاول بھٹو زرداری کا وزیراعظم بننا وقت کا تقاضا ہے ، چوہدری ریاست علی
  12  اگست‬‮  2017     |      کشمیر

میرپور(آئی این پی)پیپلزسٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چوہدری ریاست علی تبسم نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کا وزیراعظم بننا وقت کا تقاضا ہے ، میاں محمدنوازشریف کو کسی بھی سازش کے تحت نہیں ہٹایا گیا بلکہ وہ آئینی و قانونی طور پر نااہل ہوئے ہیں سازش کا لفظ استعمال کرکے وہ اپنے لیے مزید خطرات پید اکر رہے ہیں ‘جمہوریت اپنی سمت کا تعین کر چکی ہے اب جمہوریت کو کسی سے کوئی خطرہ نہیں ۔ جمہوریت کیلئے قربانیاں پاکستان پیپلزپارٹی سے زیادہ کسی نے نہیں دیں پیپلزپارٹی کے شہید قائد ذوالفقار علی بھٹو سے لیکر بی بی شہید محترمہ بے نظیر بھٹو تک پاکستان پیپلزپارٹی قربانیاں دیتی آرہی ہے ۔14اگست یوم آزادی کے روزپی ایس ایف آزادکشمیر بھر میں یوم پاکستان کے موقع پر ریلیں اور سیمینار منعقد کرئیگی۔ ان خیالا ت کااظہار پی ایس ایف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چوہدری ریاست علی تبسم سابق کوارڈینٹر وزیراعظم نے یوم پاکستان کے حوالے سے میرپور کے مقامی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ریاست علی تبسم نے کہا کہ انشاء اللہ 14اگست یوم آزادی بھرپور ملی جوش و جذبے سے منائیں گے پاکستان کیساتھ ہمارا جینا اور مرنا ہے پاکستان کی سلامتی کیلئے اہل کشمیریوں نے لاکھوں جانوں کے نذرانے پیش کیے ۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمدعلی جناح کے افکار و نظریات کی روشنی میں پاکستان کی ترقی و کامیابی کیلئے اپنا ہر ممکن کردارادا کرینگے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور جمہوریت کی بحالی میں پاکستان پیپلزپارٹی کا اولین کردار ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو باقاعدہ آئین دیا جو ان کا ایک تاریخی اقدام ہے جو رہتی دنیا کا تک یاد رکھاجائیگااور پاکستان کو دنیا کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنے کیلئے ایٹمی صلاحیتوں سے مالا مال کرنے کیلئے بھی شہید بھٹو کا کردار روز روشن کی طرح سب کے سامنے ہے ۔

ریاست علی تبسم نے کہا کہ جمہوریت کو تاحال کسی سے بھی کوئی خطرہ نہیں الحمداللہ جمہوریت پٹری پر رواں دواں ہو چکی ہے اگر کسی کو خطرہ ہے تو وہ صرف اور صرف میاں محمد نوازشریف کی اپنی ذات کو ہے جن کو آئین کے تحت نااہل قرار دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 2018ء کے الیکشن میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں لینڈ سلائیڈ وکٹری حاصل کر کے اپنے نوجوان چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو پاکستان کا وزیراعظم بنتا دیکھ رہے ہیں ۔ ریاست علی تبسم نے مزید کہا کہ موجودہ وقت میں صرف پاکستان پیپلزپارٹی ہی ایسی جماعت ہے جو پاکستان کو بحران سے نکال سکتی ہے ماضی اس بات کا گواہ ہے کہ جب بھی ملک پر کوئی کڑا وقت آیا تو پاکستان پیپلزپارٹی نے قربانیاں دیں اور پاکستان میں حکومت قائم کر کے عوام کو روزگار، ملک کی تعمیروترقی میں اپنا اہم کردارادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ آج خود جمہوریت کے بادشاہ بنے ہوئے ہیں پاکستان کے عوام ان سے بخوبی آگاہ ہیں یہ صرف حکمرانی کا شوق پورا کرنا چاہتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ آج وہ جلسے جلوس محض اپنی نااہلی کو دور کرنے کیلئے نکال رہے ہیں ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved