جموں کشمیر ورکرزپارٹی محنت کشوں کی نمائندہ پارٹی ہے ، رضوان کرامت
  12  اگست‬‮  2017     |      کشمیر

میرپور(آئی این پی) جموں کشمیر ورکرزپارٹی محنت کشوں کی نمائندہ پارٹی ہے‘ 25اگست کو ورکرز رکشہ یونین کا سٹی کنونشن منعقد کیا جائیگا مختلف سیکٹرزمیں رابطہ مہم کا آغاز کردیا گیا ہے محنت کش عوام کو فکری بنیادوں پر یکجا کرکے ہی مسائل کا خاتمہ ممکن ہے ان خیالات کا اظہار جموں کشمیر ورکرز پارٹی کے چیئرمین کنویفنگ کمیٹی رضوان کرامت ، صدر JKWSOراشد محمود ایڈووکیٹ ، خاور شریف ایڈووکیٹ ، انجنےئر عرفان السلام ، سٹی آرگنائزور کرز رکشہ یونین محمد رفیق ، زین مقصود ، عابد محمود ۔ندیم علی ۔کاشف جاوید ۔حسیب حید ر ۔صداقت حسین ۔وقار راحمد ۔ سمیت دیگر نے اجلاس سے خطاب کے دوارن کیا۔انہوں نے کہا ورکرز پارٹی ریاست

جموں کشمیر کے محنت کش عوام کو یکجا کرنے کے لیے مصروف جدوجہد ہے کشمیر کے محنت کش عوام کے آزادی سمیت تمام سماجی مسائل طبقاتی استحصال کے ساتھ جڑے ہیں ۔اس خطے کے بالائی طبقات نے اپنے مفادات کے لیے اس پورے خطے کے کروڑوں عوام کوجہالت اورمحرومیوں کی دلدل میں دھنسا یا ہو ا ہے ورکرز پارٹی محنت کشوں کی نجات کے لیے معاشرے کی ہر سطح پر تنظیم کا قیام عمل میں لارہی ہے ۔25اگست کوورکرز رکشہ کنونشن میں تمام رکشہ ڈرائیورز کودعوت دی جائیگی اور سٹی میرپور کا یونٹ تشکیل دیاجائے گا ۔اجلاس میں کنونشن کے حو الے سے جاری تیاریوں کا جائزہ لیاگیا اور رابطہ مہم کو تیز کرنے کافیصلہ کیاگیا


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved