بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ناقابل قبول ہے،رضوان کنول
  12  اگست‬‮  2017     |      کشمیر

میرپور(آئی این پی)بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ناقابل قبول ہے،تاجروں کوہونیوالے نقصان پرخاموش نہیں بیٹھ سکتے لوڈشیڈنگ کاسلسلہ بندنہ کیاگیاتو سڑکوں پرنکلنے پرمجبورہونگے ان خیالات کااظہارانجمن تاجران چوک شہیداں کے رہنمارضوان کنول نے اپنے ایک بیان میں کیا، رضوان کنول نے کہا کہ منگلاڈیم کی تعمیرکے وقت اہلیان میرپورسے کہاگیاکہ ان کے ہربہنے والے آنسوکی قیمت اداکی جائیگی لیکن مقام افسوس ہے کہ مفت بجلی وپانی کے دلاسے دینے والے اپنے

وعدوں پرعملدرآمدنہ کراسکے اورآج صورتحال اس حدتک گھمبیرہورہی ہے کہ میرپورکے باسی مہنگی ترین بجلی خریدنے پرمجبورہیں لیکن پھربھی لوڈشیڈنگ کاسامناہے محکمہ برقیات وواپڈاکے حکام ہوش کے ناخن لیں عوام کاپیمانہ صبرلبریزہوگیاتوحالات خراب ہونگے جس کی تمام ترذمہ داری نااہل بیوروکریسی وحکمرانوں پرہوگی،چیف انجینئرمحکمہ برقیات غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ووولٹیج کی کمی کانوٹس لیں اورعوام کودرپیش مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں بصورت دیگربرقیات دفاترکاگھیراؤکرینگے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved