مظفرآباد،عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گئی
  12  اگست‬‮  2017     |      کشمیر

مظفرآباد (آئی این پی) تین روز سے محکمہ پبلک ہیلتھ کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث ٹاہلی منڈی، سماں بانڈی ، شوائی، اپر چہلہ ، لوئر چہلہ سمیت نثار کیمپ ،طارق آباد، نیا محلہ سمیت دیگر علاقوں میں عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گئی ، کربلا کا سماں ، مساجدیں بھی پانی سے خالی، نمازی گھروں یا دریاؤں میں وضو کرنے پر مجبور‘ محکمہ پبلک ہیلتھ کے آفیسران لمبی تان کر سوگئے ، جبکہ محکمہ پبلک ہیلتھ کے ایس ڈی او عابد اعوان کے مطابق پانی کی شارٹیج ہورہی ہے اور عوام کو پورا کرنے کی کوشش میں ہم د ن رات لگے ہوئے ہیں مگر اُس کے باوجود جن علاقوں کو پانی سپلائی کا شیڈیول جاری کیا گیا ہے اُن علاقوں میں اکثر بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث پانی کی سپلائی میں تعطل واقع ہورہی ہے جبکہ بارشوں اور دریاکے پانی میں آلودگی کے باعث پانی کی صفائی میں تھوڑی مشکل کا سامنا ہورہا ہے جس کو حل کرنے کی

پوری کوشش کی جارہی ہے ، پانی کی سپلائی میں جو تکلیف عوام کو ہورہی ہے اُس سے ادارہ معذرت خواہ ہے ! مگر محکمہ پبلک ہیلتھ عوام کی سہولت کے لئے دن رات کوششوں میں مصروف ہیں ! دری اِثناء گزشتہ تین روز سے اپر چہلہ ،لوئر چہلہ سمیت دیگر علاقوں میں پانی کی سپلائی بند ہونے کی وجہ سے لوگ مساجدوں میں نماز پڑنے سے بھی مجبور ہیں ، بوڑھے بزرگ ، دو درا زعلاقوں سے وضو کرکے مساجدوں میں نماز پڑھنے کیلئے جاتے ہیں ، جس کی وجہ سے اُنہیں پریشانی کا سامنا بھی ہے ، جبکہ محکمہ پبلک ہیلتھ عوام کو پانی کی سپلائی کرنے اور نئی موٹریں اور پائپ تبدیل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے جبکہ ناجائز کنکشنوں کی بھرمار کی وجہ سے بِل دینے والے صارفین کو بھی پانی کی مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے جہاں ایک عام آدمی کو پانی کی بوند میسر نہیں وہاں بعض لوگوں نے اپنے باغات اور سبزیاں لگا کر پانی دیا جاتا ہے جو عوام کے ساتھ سراسر ذیادتی ہے ، محکمہ پبلک ہیلتھ کو نشاندہی کے باوجود اِس پر عملدرآمد نہ ہوسکا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved