نیلم،وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے سندھ میں مقیم کشمیری کمیونٹی کی ریلی
  12  اگست‬‮  2017     |      کشمیر

نیلم(آئی این پی)اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کے خلاف نازیبا الفاظ کے استعمال اور سابق وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے سندھ میں مقیم کشمیری کمیونٹی کی احتجاجی ریلی ،مظاہرین نے کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا ریلی میں مسلم لیگ ن سندھ زون کے رہنماؤں اور کارکنان نے شرکت کی ریلی کی قیادت سابق امیدوار اسمبلی و صدر مسلم لیگ ن سندھ زون نعیم خان ایڈووکیٹ نے کی ریلی میں مسلم لیگ ن کے رہنما پیرزادہ محمود الحسن ،راجہ نذیر ،فاروق گل اعوان ،مطیع الرحمان عاصی صدہیر بٹ ،ٹھیکیدار بدیع الزمان ،پیرزادہ اخلاق ،پیرزادہ انس محمود سمیت دیگر رہنماؤں اور کارکنان نے شرکت کی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے نعیم خان ایڈووکیٹ ،پیرزادہ محمود الحسن اور دیگر نے کہا

کہ پی ٹی آئی آزاد کشمیر کی قیادت پر کیچڑ اچھالنے سے باز رہے کشمیری پاکستان کو اپنی منزل سمجھتے ہیں پی ٹی آئی کی جانب سے راجہ فاروق حیدر خان کے خلاف ہرزہ سرائی کسی صورت میں برداشت نہیں کریں گے راجہ فاروق حیدر خان کی پاکستان سے محبت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں فاروق حیدر خان کشمیریوں کی نمائندگی کر رہے ہیں کشمیری قوم ریاستی تشخص پر کبھی بھی سمجھوتہ نہیں کر ے گی کشمیری قوم راجہ فاروق حیدر خان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے الحاق پاکستان کشمیریوں کی منزل ہے مقررین نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف کو ناکردہ گناہوں کی سزا دی جا رہی ہے انہوں نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ملک سے اندھیروں کو ختم کر کے روشنیوں میں تبدیل کیا سی پیک جیسے منصوبے جس سے ملک کی تقدیر بدل جائیگی کو شروع کیا لیکن ملک دشمن قوتوں کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں پاکستانی اور کشمیری قوم ملک دشمن قوتوں کی سازشوں کبھی کامیاب نہیں ہونے دے گی ہمارے دل کل بھی میاں نواز شریف کے ساتھ دھڑکتے تھے ور آج بھی دھڑکتے ہیں میاں نواز شریف ایشاء کے عظیم لیڈر ہیں جنہوں نے اسلام دشمن قوتوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا کر اسلام کا علم بلند کیا ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved