قائد عوام ذوالفقارعلی بھٹو شہید اور شہید جمہوریت محترمہ بینظیربھٹو نے شہدائے کربلا کی یاد تازہ کردی ہے،زمان مرزا
  12  اگست‬‮  2017     |      کشمیر

میرپور (آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئررہنما ہمایوں زمان مرزا نے کہا ہے کہ قائد عوام ذوالفقارعلی بھٹو شہید اور شہید جمہوریت متحرمہ بینظیربھٹو نے عالم اسلام پاکستان او رجموں وکشمیر کے بنیادی او رپیدائشی حق کیلئے اپنی قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کرکے شہدائے کربلا کی یاد تازہ کردی ہے بھٹو خاندان نے جنرل ضیاء الحق جیسے ظالم قاتل اورجابردشمن کے سامنے سینہ تان کر علم جہاد بلند کیا پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو فوجی آمرمطلق ظالم جنرل ضیاء نے 85ہزارکوڑے مارکر تاریخ کی بدترین جبروتشدد کی مثال قائم کی لیکن بھٹو شہید کے جیالوں پیپلز پارٹی کے عظیم ترنگے جھنڈے کو ہمیشہ سربلند رکھا ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے سینئر رہنما ہمایوں زمان مرزا نے صحافیوں سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔ہمایوں زمان مرزا نے کہا کہ پاکستان عالم اسلام اور جموں وکشمیر کے لاکھوں کروڑوں انسانوں کی بدنصیبی تھی کہ جب تیسری دنیا کے عالمی لیڈر ذولفقار علی بھٹو شہید پاکستان کو مضبوط ،خوشحال اور ترقی یافتہ ملک بنانے میں مصروف عمل تھے ایک منظم اور گھناؤنی سازش کے زریعے امریکہ او راسرائیل کے ٹاوٹ جنرل ضیاء الحق ڈکیٹر نے بھٹو شہید کو پھانسی دے کر عالم اسلام پر کاری ضرب لگائی ۔انہوں نے کہا کہ مملکت پاکستان کو قائد اعظم ؒ کے بعد اگر کوئی سچا کھرا اور مخلص لیڈر ملا وہ ذوالفقار علی بھٹو شہید تھے لیکن ظالم جنرل ضیاء الحق نے ایک سازش کے تحت بھٹو شہید کو پھانسی دے کر لاکھوں کروڑوں ،غریبوں ،محنت کشوں کا قتل عام کیا۔ ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنان اپنے نوجوان چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ کھڑے ہیں اور

انشاء اللہ 2018ء کے الیکشن میں تاریخ ساز فتح حاصل کر کے ایک مرتبہ پاکستان کے چاروں صوبوں ، آزاد جموں وکشمیر اور گلگت بلتستان میں حکومت بنائیں گے ۔ ہمایوں زمان مرزا نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی شہیدوں ، مجاہدوں اور جیالوں کی سب سے بڑی عوامی جماعت ہے ۔ پیپلزپارٹی کے کارکن اپنے عظیم لیڈروں قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو، دختر مشرق شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کے نظریات، افکار اور اس کے عظیم ترنگے جھنڈے کی سربلندی کیلئے کسی بھی بڑی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے لاکھوں جیالے اور کارکنان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین ،چیئرمین بلاول بھٹو اور دیگر قائدین شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور بھٹو خاندان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اپنے نانا شہید ذوالفقار علی بھٹو اور اپنی عظیم ماں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے نظریات،افکار اور پارٹی کا عظیم پرچم سربلند رکھیں گے۔ ہمایوں زمان مرزا نے کہا کہ ڈکٹیٹر جنرل ضیاء کی باقیات پاکستان پیپلزپارٹی کو جمہوریت پر درس نہ دے ،پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنان اور جیالے خوش قسمت ہیں کہ ہماری جماعت کو بلاول بھٹو جیسا کم عمر پارٹی چیئرمین ملاہے جو آنے والے پاکستان کے انتخابات میں پیپلزپارٹی کو بھاری اکثریت سے کامیابی دلاکر ایک نئے پاکستان کی بنیاد رکھے گا پیپلزپارٹی کے خلاف جمہوریت دشمن اور ساری عمر ڈکٹیٹر شپ کی حمایت کرنے والے آج جمہوری اداروں کے خلاف شازشیں کررہے ہیں بھٹو اور بی بی شہید کے قاتل اب پاکستان میں کبھی برسراقتدار نہیں آئیں گے


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved