آزادی نعمت اورپاکستان قدرت کاانمول تحفہ ہے ، ذوالقرنین سرفراز
  12  اگست‬‮  2017     |      کشمیر

کوٹلی(آئی این پی)ایس پی کوٹلی چوہدری ذوالقرنین سرفرازنے کہاہے کہ آزادی ایک نعمت اورپاکستان قدرت کاایک انمول تحفہ ہے یوم آزادی جشن آزادی کے طورپرہمارے لیے سب سے بڑاتہوارہے قائداعظم محمدعلی جناح اورعلامہ محمداقبال کے سنہرے اصولوں پرکاربندہوکر پاکستان کوترقی کی جانب گامزن کرسکتے ہیں‘جیسے جیسے14اگست کادن قریب آتاہے بچے،بوڑھے،جوان خوشی کااظہارکرتے ہیںیہ حقیقت ہے کہ آزادی سے بڑی نعمت دنیامیں کوئی نہیں ہم پراللہ تعالیٰ نے بڑافضل کیاہے کہ ہمیں بھی آزادی نصیب ہوئی 14اگست1947میں تقسیم برصغیرکے وقت ہندوستان کی متعددریاستوں نے پاکستان کے ساتھ الحاق کیاتھامگرکچھ ریاستوں پربھارت نے قبضہ کرکے ان کی آزادی چھین لی تھی سترسال بیت گئے وہ ریاستیں آج بھی آزادی کوترس رہی ہیں جس میں مقبوضہ کشمیربھی شامل ہے کشمیریوں نے آزادی حاصل کرنے کے لیے اپنی تین نسلیں قربان کردیں اب چوتھی نسل بھی قربانی کے لیے تیارہے جس طرح ہم نے متحدہوکربھارتی بربریت کامقابلہ کیااوراپنی عوام کی حفاظت اوراستحکام پاکستان کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی اورمقبوضہ کشمیربہت جلدآزادہوکرپاکستان کاحصہ بنے گاان خیالات کااظہارانہوں نے انفارمیشن آفس کوٹلی سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ 14اگست کوضلع کوٹلی میں جشن آزادی کے حوالے سے رنگارنگ تقریبات منعقدہونگی ہیڈکوارٹرکوٹلی سٹی میں پولیس

کاچاق وچوبنددستہ سلامی پیش کریگاپرچم کشائی ہوگی اورمرکزی تقریب بھی منعقدہوگی۔انہوں نے کہاکہ ملکی سلامتی اوراستقامت کے لیے خلوص نیت،محنت لگن اورجانفشانی سے کام کرناہوگاجرم اورمجرم کی حوصلہ شکنی کے لیے ہرفردکواپناکرداراداکرناہوگاجرائم کی روک تھام کے لیے عوامی تعاون ناگزیرہے عوام کی جان ومال کے تحفظ کے لیے پولیس کے جوان اپنی جانوں کوہتھیلی پررکھ کراپنے فرائض منصبی سرانجام دے رہے ہیں ہمارے پولیس آفیسران وجوان بہت باہمت،فرض شناس اورپیشہ ورانہ صلاحیتوں سے مالامال ہیں انہوں نے کہاکہ14اگست یوم آزادی ضلع بھرکی طرح کوٹلی میں بھی شان شایان طریقے سے منایاجائے گاپولیس کاچاق وچوبنددستہ سلامی بھی پیش کریگا،انہوں نے کہاکہ بانی پاکستان کے ویژن کے مطابق کسی بھی گروہی،نسل،لسانی اورمذہبی امتیازکے بغیرہرپاکستانی شہری برابرکاشراکت دار ہے انفرادیت کی بجائے اجتماعیت اپناکرہم ترقی یافتہ اقوام میں شامل ہوسکتے ہیں قائداعظم کے پاکستان کی حفاظت ہمارافرض ہے ملک میں امن وخوشحالی کے لیے ہم سب کومل کرجدوجہدکرناہوگی ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved