آزادکشمیر کوظالمانہ لوڈشیڈنگ کا شکار کرنا حکومت کی ناکامی ہے، سردار عتیق احمد
  12  اگست‬‮  2017     |      کشمیر

مظفرآباد(آئی این پی)آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے صدر اور سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار عتیق احمد خان نے کہاہے کہ آزادکشمیر کوظالمانہ لوڈشیڈنگ کا شکار کرنا حکومت کی ناکامی ہے، حکمران عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے جی ٹی روڈ پر سیاسی تماشے کاحصہ بن چکے ہیں۔ان خیالا ت کااظہار انہوں نے گزشتہ روز مظفرآباد پہنچنے پر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ لوڈشیڈنگ نے عوام کاجینا دوبھر کردیا، شیر آزادکشمیر کے عوام کی بجلی کھاکر انہیں بے یارود مدد گار چھوڑ کر کنٹینر پر سوار ہوگیاہے ۔ انہوں نے کہاکہ واپڈا حکام کو آزادکشمیر میں لوڈشیڈنگ کم کرنے کے مطالبہ پر توجہ دینی چائیے ،

موجودہ حکومت عوامی مسائل کے حل میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے ، انہوں نے کہاکہ حکومت اور ادارے عوامی جذبات اور رائے کااحترام نہیں کرتے ، عوامی نفرت کانشانہ بن رہے ہیں ۔ سردار عتیق احمد خان نے کہاکہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اورکارکنوں کو ہر پروگرام میں پیش پیش رہنے کی ہدایت کی ہے ۔انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر میں اس وقت بجلی کی پیدوار آزادکشمیر کی ضرورت سے کئی گناہ زیادہ ہے ، اپوزیشن کے دور میں بڑے بڑے دعوے کرنیوالے آج اقتدار میں بے بس کیوں ہیں۔ آزادکشمیر کی بجلی سے آزادکشمیر کے عوام کو محروم رکھنا اس دور کا سب سے بڑا ظلم ہے ۔ انہوں نے کہاکہ شیر نے آزادکشمیر کی بجلی کھاکر شہریوں سال 2018 ؁ فری لوڈشیڈنگ قراردینے کااعلان کیاتھا جو اعلان ہی رہا۔ انہوں نے مزید کہاکہ عوام کے حقوق باالخصوص لوڈشیڈنگ کیخلاف مسلم کانفرنس عوام شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved