مسلم لیگ (ن) کی ریلی مایوس کن ، چوہدری شمائل ریاض
  12  اگست‬‮  2017     |      کشمیر

میرپور (آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما چوہدری شمائل ریاض نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی ریلی مایوس کن ہے وزیر اعظم آزاد کشمیر کس حیثیت سے نا اہل وزیر اعظم کے ساتھ کشمیریوں کے خزانے سے مال خرچ کر رہے ہیں گزشتہ رووز ریلی میں شہید ہونے والے بچے پر عدالت سوموٹو ایکشن لے اورانصاف کیا جائے آزاد کشمیر کے وزرا اکرام بھی ہوش کے ناخن لیں غریب عوام کا پیسہ پانی کی طرح بہانے کی اجازت نہیں دے کستے ن لیگ آزاد کشمیر کے دن گنے جا چکے عوام تحریک انساف اور بیرسٹر سلاطن محمود چوہدری کی قیادت میں کرپٹ حکموت کو چلتا کریں گے عوام تحریک انصاف کو اپنا مسیحا سمجھتے ہیں آنے والا دور تحریک انصاف کا ہو گامیاں نواز شریف اور مسلم لیگ ن کی تمام پالیسیاں ناکام ہونگی۔ پاکستانی عوام نے مسلم لیگ ن کی ریلی کو مسترد کر دیا ہے گلگت بلتستان ،آزاد کشمیر اور پنجاب حکومت کے سرکاری وسائل بے دردی سے استعمال کیے گئے ۔ عوام کا پیسہ مسلم لیگ ن اپنے جلسوں جلسوں پر لٹا رہی ہے ن لیگ کو عدالتی فیصلہ ماننا پڑے گانا اہل وزیر اعظم کی تقریروں سے جلنے کی بو آ رہی ہے اور اور وہ اپنے خطابات میں توہین عدالت کے مرتکب ہو رہے ہیں اب ان کے خلاف ریفرنس دائر ہونگے وہ کسی بھی سزا سے بچ نہیں سکیں گئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیاشمائل ریاض نے کہا کہ نواز شریف کو کشمیری شہداء کے خون سے غداری کرنے کی سزا ملی ہے تاریخ گواہ ہے کہ جس نے بھی کشمیریوں سے غداری کی وہ عبرتناک انجام سے دوچار ہوادوسروں شہروں سے بلائے گئے لوگوں سے ریلیاں کامیاب نہیں ہوتی

عوام کے دلوں میں عمران خان کی محبت ہے جو کوئی نہیں نکال سکتا انہوں نے کہا آزاد کشمیر میں بھی عوام تحریک انصاف کو اقتدار میں دیکھنا چاہیتی ہے راجہ فاروق حیدر کشمیریوں کی حقیقی نمائندگی کرنے میں ناکام رہے ہیں ان کی طرف سے پاکستان کی سیاسی قیادت اور کشمیریوں کے نظریے کیخلاف بیان بازی سے نہ صرف تحریک آزادی کشمیر کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے بلکہ کشمیریوں اور اہل پاکستان کے لا زوال رشتوں کو ٹھیس پہنچانے کی کوشش کی گی ہے پاکستان کی سیاسی قیادت اور بالخصوص کشمیریوں کے نظریے کو نشانہ بنا کر کشمیریوں کے سر شرم سے جھا دئیے ہیں ایک ایسے شخص کے منہ سے یہ الفاظ جب وہ ایک ذمہ دار منصب پر فائز ہو زیب نہیں دیتے چوہدری شمائل ریاض نے کہا کہ وزیراعظم آزادکشمیر نے متنازعہ بیان دیکر ثابت کیا ہے کہ وہ وزارت عظمیٰ کے اہل نہیں ہیں فاروق حیدر تقسیم کشمیرکی گھناونی سازش پر کام کر رہے ہیں لیکن یاد رکھیں کشمیریوں کی محبت پاکستان سے کبھی کم نہیں ہو گی انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آزادکشمیر اپنے اس متنازعہ بیان پر فوری مستعفی ہو جائیں اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف بازار زبان استعمال کرنا بند کریں وگرنہ حالات خراب ہوں گے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved