آزادی ایک عظیم نعمت ہے ، محمدنذیرحسرت
  12  اگست‬‮  2017     |      کشمیر

ہٹیاں بالا(آئی این پی)سیکرٹری سکاؤٹ محمدنذیرحسرت نے کہا ہے کہ آزادی ایک عظیم نعمت ہے اس کی قدر کرتے ہوئے یوم آزادی جوش وخروش اورقومی جذبہ سے منانا چاہیئے زندہ قومیں اپنی جشن آزادی حب الوطنی سے مناتے ہیں اس حوالہ سے پروگرامات کو حتمی شکل دے دی ہے تمام اداراہ جات میں 14اگست کوتعطیل کے بجائے رنگا رنگ پروگرامات کا انعقاد کیا جائے گا اس حوالہ سے صدرمعلمین ثانوی ومڈل مدارس و جملہAEOصاحبان کو جشن آزادی کے پروگرامات کا انعقاد کروانے کے لیئے سختی سے ہدایات جاری کی گئی ہیں تمام مڈل وثانوی ادارہ جات میں اس روز رنگارنگ پروگرامات ومقابلہ جات تقاریر ملی نغمے کا انعقاد بھی کیا جائے گا جس کی نگرانی بھی ہوگی

اس حوالہ سے تمام سکاؤٹ لیڈرزصاحبان ضلع جہلم ویلی کو بھی ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ اسکاؤٹ یونٹس کو فوری فعال کرتے ہوئے 14اگست یوم آزادی پاکستان پر عظیم الشان پروگرامات کا انعقاد یقینی بنائیں اس حوالہ سے جملہ پروگرامات کی مانیٹرنگ کی جائے گی ان خیالات کاسیکرٹری سکاؤٹ محمدنزیرحسرت نے مقامی میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ زندیں قومیں اپناجشن آزادی بھرپورجوش وجذبہ سے مناتی ہیں ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved