سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے پاکستان کو دنیا کا طاقتور ملک بنا لیا ہے ، سردار سجاول خان
  12  اگست‬‮  2017     |      کشمیر

باغ(آئی این پی)شیر ملوٹ تعمیروترقی کے ہیرو وجموں وکشمیر مسلم لیگ کے مرکزی صدر سردار سجاول خان نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف نے ملک میں تاریخی تعمیروترقی کے پاکستان کو دنیا کا طاقتور ملک بنا لیا ہے انہوں نے مہنگائی کو کنٹرول کرنے اور دہشت گردی کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے پاکستان کے دیگر قائدین کو چائیے کہ وہ پاکستان کی بہتری کے لیے میاں نواز شریف اور جمہوریت کی بقا کے لیے اہم کردار ادا کرنا چائیے انہوں نے شاہد خاقان عباسی کو وزیر اعظم پاکستان بننے پر دلی مبارکباد پیش کی اور قابل لوگوں کو وزیر بنا کر اہم کارنامہ سرانجام دیا ہے جو ایک تاریخی اقدام ہے ہمیں یقین ہے کہ وہ میاں نواز شریف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ان کے ادھورے مشن کی تکمیل کے لیے بھی اہم کام سرانجام دیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے باغ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا

سردار سجاول خان نے کہا کہ میں وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کان کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے میاں نواز شریف کا بھرپور ساتھ دیکر کشمیری عوام کا سر فخر سے بلند کردیا ہے انہوں نے حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ یونین کونسل ملوٹ کو دو حصوں میں تقسیم کیا جائے انہوں نے کہا کہ ہم نے مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ مشتاق منہاس کو الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب کروایا انہیں چائیے کہ وہ سجاول آباد سڑک ،پانی،بجلی،صحت وتعلیم جیسے بنیادی چیزوں کا خیال رکھتے ہوئے اس پر کام کریں تاکہ عوام کے مسائل کے حل میں یقینی کمی ممکن ہو سکے انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کی اسلام آباد سے لاہور کی طرف جانے پر پاکستانی عوام نے تاریخی استقبال اور ریلی میں شرکت کر کے یہ ثابت کردیا ہے کہ پاکستانی عوام کل آج اور آنے والے دنوں میں بھی میاں نواز شریف اور مسلم لیگ ن کے ساتھ ہوں گے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved