وزیر برقیات آزاد حکومت راجہ نثار احمد خان کا دورہ بھمبر
  12  اگست‬‮  2017     |      کشمیر

بھمبر (بیورورپورٹ )وزیر برقیات آزاد حکومت راجہ نثار احمد خان کا دورہ بھمبر ، ضلعی سیکرٹریٹ مسلم لیگ ن میں پرتپاک استقبال ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر برقیات نے کہا کہ افیسران و ملازمین لوگوں کو بجلی سے متعلقہ مسائل فوری حل کریں جولائی اگست کے بعد وولٹیج کی کمی کا مسئلہ حل ہوجائے گا سسٹم بوسید ہ وہو چکا ہے اپ گریڈ کرنے میں وقت لگے گا محکمہ برقیات نے اس مرتبہ ریکارڈ ریونیو ٹارگٹ 10 ارب 20 کروڑروپے حاصل کیا جوکے قابل تعریف ہے

نیلم جہلم پراجیکٹ مکمل ہونے پر بجلی کے معاملہ خود کفیل ہوجائیں گے اس موقع پر ایکسین برقیات راجہ عمر حیات، ایس ڈی او راجہ جبران افضل ، ایس ڈی او چوہدری محمد طفیل، چوہدری جمیل سلطان، چیئرمین راجہ مسعود اسلم ، چوہدری ظہیر الدین بابر، حاجی محمد رفیق، ٹھیکیدار اشتیاق ، راجہ مقصود احمد خان، راجہ غلام ربانی، حاجی غلام مصطفی، حافظ اظہر حسین، چوہدری آصف یوسف، انصر زمان، چوہدری نصر اقبال، مرزا زبیر ، چوہدری رفاقت مکہال ، ہارون زبیر و دیگر بھی موجود تھے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved