ہجیرہ،شہداء وطن کی برسی کی تیاریاں مکمل
  12  اگست‬‮  2017     |      کشمیر

ہجیرہ(نمائندہ اوصاف)جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے کمانڈر سردار امتیاز جنگی شہید، راجہ سرفراز شہید، باوا حاکم دین شہید، سردار سرفراز شہید کی 18ویں اور شہداء وطن کی برسی کی تیاریاں مکمل،آج 13اگست برسی کے پروگرام سے جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کء مرکزی و مقامی قائدین کے علاوہ چئیرمین جموں کشمیر لبریشن فرنٹ محمد یاسین ملک ٹیلی فونک خطاب کریں گے،آزادی پسندوں کے قافلے برسی میں شرکت کریں گے،عوام میں جوش وخروش۔تفصیلات کے مطابق جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے کمانڈر سردار امتیاز جنگی شہید، راجہ سرفراز شہید، باوا حاکم دین شہید، سردار سرفراز شہید کی 18ویں اور شہداء وطن کی برسی آج 13اگست

تحصیل ہجیرہ کے نواحی گاؤں منڈھول میں نہائت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی اس سلسلہ میں برسی کے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دیدی گی،برسی کے حوالے سے جموں کشمیر لبریشن فرنٹ و سٹو ڈنٹس لبریشن فرنٹ کے کارکنان انتہائی متحرک نظر آرہے ہیں اور عوام علاقہ میں جوش و خروش پایا جا تا ہے اس پروگرام میں مرکزی و مقامی قائدین کے علاوہ چئیرمین لبریشن فرنٹ محمد یاسین ملک کا ٹیلی فونک خطاب متوقع ہے پروگرام سے قبل ریلی نکالی جائے گی اور بعد ازاں جلسہ عام ہو گا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved