ہجیرہ،کشمیر کی آزادی تک پاکستان کی تکمیل نامکمل ہے
  12  اگست‬‮  2017     |      کشمیر

ہجیرہ(نامہ نگار)14اگست یوم تجدید عہد ہے۔جن مقاصد کے لئے یہ ملک حاصل کیا گیا تھا وہ ابھی تشنہ ہیں۔کشمیر کی آزادی تک پاکستان کی تکمیل نامکمل ہے۔ملت اسلامیہ پاکستان کو یوم آزادی مبارک کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ان خیالات کااظہار امیر جماعت اسلامی حلقہ ۲ سردار محمد حلیم خان، سیکرٹری سردار اشتیاق خان، نائب امراء، غازی فاروق خان، حاجی ایوب خان، دیگر رہنماؤں انجینئر محمد شفیق،سردار ذوالفقار خان،سردار سرفراز خان،حاجی مشتاق احمد و دیگر نے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ان رہنماؤں نے کہاکہ مملکت پاکستان مملکت مدینہ کے بعد واحد ریاست تھی جو کلمہ لاالہ الا اللہ کی بنیاد پر قائم ہوئی مگر جن مقاصد کے لئے یہ مملکت قائم ہوئی تھی وہ مقاصد ابھی تک حاصل نہ ہوسکے ۔انھوں نے کہاکہ ستر برس کے بعد آج مملکت پاکستان کو بیرونی دشمنوں کے علاوہ اندرونی دشمنوں کا بھی سامنا ہے اور ایک سوچے

سمجھے منصوبے کے تحت اس کے ایک بازو کو1971میں کاٹا گیا اور اب باقی ماندہ حصے کے بھی ٹکڑے کئے جانے کی سازشیں ہورہی ہیں ۔انھوں نے کہاکہ تمام تر کمزوریوں اور کوتاہیوں کے باوجود مملکت پاکستان پورے عالم اسلام اور بالخصوص دنیا بھر کے مظلوم و مجبور مسلمانوں کے لئے ایک امید کی کرن ہے۔انھوں نے کہاکہ جب تک کشمیر آزاد نہیں ہوتا تب تک تکمیل پاکستان کا ایجنڈا نامکمل ہے۔ان رہنماؤں نے کہا کہ 14اگست یوم تجدید عہد ہے اور اس موقع پر ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ جن مقاصد کے لئے یہ مملکت حاصل کی گئی تھی ان مقاصد کے حصول تک جماعت اسلامی اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved