ہجیرہ،گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج ہجیرہ میں جشن آزای کی تیاریاں
  12  اگست‬‮  2017     |      کشمیر

ہجیرہ(نامہ نگار)گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج ہجیرہ میں جشن آزای کی تیاریاں،یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب ہوگی نیز16اگست کو جشن آزادی کرکٹ ٹورنامنٹ بھی ہوگا۔تفصیلات کے مطابق بوائز ڈگری کالج ہجیرہ میں جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلہ میں تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔اس سلسلہ میں 14اگست کو صبح08:58پر پرچم کشائی کی تقریب ہوگی اور قومی ترانہ پیش کیا جائے گا۔تقریب کی صدارت پرنسپل ادارہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اعظم خان کریں گے

جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی سابق پرنسپل پروفیسر مصدق حسین ظفر ہونگے جبکہ رات کو کالج کی عمارت پر چراغاں بھی کیا جائے گا۔جشن آزادی کے سلسلہ میں16اگست کو کالج گراؤنڈ میں جشن آزادی کرکٹ ٹورنامنٹ بھی ہوگا اور ونر ٹیم اور کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کئے جائیں گے۔اس سلسلہ میں پروفیسر نعیم اعجاز کی سربراہی میں ایک کمیٹی بھی قائم کردی گئی جو جشن آزادی کے پروگرامات کو حتمی شکل دے گی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved