بھمبر،آزادکشمیر ریونیو اپمیلاز کو آپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی کی پلاٹوں کی قیمت میں اضافہ
  12  اگست‬‮  2017     |      کشمیر

بھمبر (بیورورپورٹ)آزادکشمیر ریونیو اپمیلاز کو آپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی کی پلاٹوں کی قیمت میں اضافہ ، پراپرٹی ڈیلرز حرکت میں آگئے الاٹیوں سے رابطہ ، الاٹیوں کا مینجمنٹ کمیٹی پر اعتماد کا اظہار الاٹیوں کو جلد مزید خوشخبریاں ملیں گئی تفصیل کے مطابق ریونیوز ایمپلاز کو آپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی کی پلاٹوں کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے پراپرٹی ڈیلرز حرکت میں آگئے الاٹیوں رابطے شروع ، کچھ عرصہ قبل ہاوسنگ سوسائٹی سے ملازمین کو پلاٹ الاٹ ہوئے تھے میرپور میں اراضی کی قیمت میں کمی سے پلاٹوں کی قیمت پر بھی اثر پڑا تھا پلاٹوں کی قیمت کم ہونے سے ملازمین سخت اضطراب کا شکار تھے صدر و اراکین مینجمنٹ کمیٹی کی زاتی

دلچسپی سے ہاوسنگ سکیم کے سیکٹر اے ، بی میں پانی اور بجلی کا کام مکمل ہوا ، کام میں بہتری کی وجہ سے پلاٹوں کی قیمت میں اضافہ ہوا اردگرد کے لوگوں نے بھی ہاوسنگ سکیم کی پلاٹوں میں دلچسپی لینی شروع کردی ہے ملازمین کا مینجمنٹ کمیٹی پر اعتماد بحال ہوا ہے صدر مینجمنٹ کمیٹی سردار خالد محمود نے کہا ہے کہ اب ملازمین کو مزید خوشخبریاں ملے گی الاٹی اپنے زمہ بقایا اقساط کی رقم جمع کروائیں ہاوسنگ سکیم آب وتاب کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے اور آنے والے وقت میں ہاوسنگ سکیم ریاست کی بڑی سکیم ہوگی جس سے ملازمین کو مزید فوائد حاصل ہوں گے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved