چوہدری محمد افضل دیانتدار ،ایماندار اور فرض شناس انسان ہیں،راجہ ارشاد
  12  اگست‬‮  2017     |      کشمیر

ڈونگی(نمائندہ اوصاف)مسلم لیگ ن حلقہ کھوئی رٹہ کے راہنما راجہ ارشاد خان نے کہا ہے کہ چوہدری محمد افضل دیانتدار ،ایماندار اور فرض شناس انسان ہیں جنہوں نے ہمیشہ لوگوں کی خدمت کی اور ہر فورم پر لوگوں کو ریلیف پہنچانے کے لیے کام کیا ہے انھوں کی خدمات کے صلہ میں چوہدری محمد افضل کو چیف انجینئرمحکمہ برقیات ترقیاب ہونے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں اور امید ظاہر کرتے ہیں کہ وہ اپنی ذمہ داریاں با برطریق احسن سر انجام دیں گے

اور کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے ہم چوہدری محمد افضل کو دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرنے کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان اور وزیر قانون و برقیات راجہ نثار احمد خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ایک ملنسار انسان کو اہم عہدے پر ترقیاب کر کے ضلع کوٹلی بالخصوص کھوئی رٹہ کے لوگوں کے دل جیت لیے ہیں ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved