محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام نادار اور بیواؤں میں فری مرغیوں کی تقسیم احسن اقدام ہے،محمد اشتیاق
  12  اگست‬‮  2017     |      کشمیر

ڈونگی(نمائندہ اوصاف)مسلم لیگ ن ضلع کوٹلی کے رہنما ملک محمد اشتیاق نے کہا ہے کہ محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام نادار اور بیواؤں میں فری مرغیوں کی تقسیم احسن اقدام ہے جس پر سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق ، سیکرٹری شہلا وقار اور ناظم اعلیٰ ڈاکٹر مطلوب حسین راجہ خراج تحسین کے مستحق ہیں فری مرغیوں کے تقسیم میں آزاد کشمیر بھر میں گوشت اور انڈوں کی پیدوار میں اضافہ ہو اور نادار اور بیوؤں کا معیار زندگی مزید بلند ہو گا ان خیالات کا اظہار انھوں نے مسلم لیگ ن ضلع کوٹلی کے رہنما ملک محمد اشتیاق صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کی۔ انھوں نے کہا کہ ضلع کوٹلی بھرمیں محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری

ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام جس طرح میرٹ پر نادار اور بیوؤں میں حکومت کی جانب سے فری پنجرہ جات اور مرغیاں تقسیم کی گئی ہیں قابل تحسین ہے محکمہ آفیسران اور اہلکاران دن رات ایک کر کے گھر گھر مرغیاں کی تقسیم کی ہیں حکومت کو چاہیے کہ ایسے پراجیکٹ جاری رکھے ۔ ان پراجیکٹ کو غربا اور بیواؤں کا معیار زندگ بلند ہو گا جو کہ حکومت کی نیک نامی میں اضافہ کا باعث ہے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved