عوام نے ناچ گانے اور گالم گلوچ کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے،امجد لون
  12  اگست‬‮  2017     |      کشمیر

ڈونگی(نمائندہ اوصاف)مسلم لیگ(ن) کے رہنما امجد لون نے کہا کہ عوام نے ناچ گانے اور گالم گلوچ کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے عوام نے گلی گلی کوچے کوچے عوام کے دلوں کے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا شاندار استقبال کر کے ثابت کر دیا ہے کہ نواز شریف کو وزارت عظمیٰ سے تو ہٹایا جا سکتا ہے لیکن عوام کے دلوں سے نہیں ان خیالات کاا ظہار مسلم لیگ(ن) کے رہنما امجد لون نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ عمران خان

صرف دوسروں کی عزتیں اچھالنا جانتے ہیں عوام سے ان کو کوئی سروکار نہیں ہے میاں محمد نواز شریف کو ہٹانے سے مسلم لیگ (ن) کے عوامی خدمت کے جذبہ کو دبایا نہیں جا سکتا میاں نواز شریف جلد کم بیک کریں گے اور انشاء اللہ پاکستان کے چوتھی بار وزیر اعظم بنیں گے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved