حویلی،چوہدری طالب حسین میموریل سپر 8 کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ
  12  اگست‬‮  2017     |      کشمیر

حویلی (ڈسٹرکٹ رپورٹر) چوہدری طالب حسین میموریل سپر 8 کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ آج 13 اگست کو خان ٹائیگر اور مقصود شہید الیون کے درمیان کھیلا جائے گاخان ٹائیگر کی قیادت نوید نیازی جبکہ مقصود شہید الیون کی قیادت وحید چوہان کریں گے۔ خان ٹائیگر اب تک ٹورنامنٹ میں اپنا کوئی بھی میچ نہیں ہاری۔ میچ کے مہمانِ خصوصی چوہدری محمد عزیز وزیر تعمیراتِ عامہ ہونگے۔ ٹورنامنٹ کے اس فائنل میچ کو منفرد بنانے کے لیے انتظامیہ ٹورنامنٹ نے گراؤنڈ چاروں اطراف سے سجانا شروع کر دیا فائنل میچ کی دونوں ٹیمیں خان ٹاےئگر اور مقصود شہید الیون گروپ اے سے اپنے اپنے میچ جیت کر اس فائنل میں پہنچی ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان

سخت مقابلے کی توقع ہے۔ ۔ حویلی کی عوام میں اس فائنل میچ کو لے کر بہت جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔ میچ کے لیے حویلی کے تمام سرکاری ادارہ جات کے سربراہان اور دیگر معززین علاقہ کو دعوت نامے جاری کر دیے گئے ہیں ایک مختاط اندازے کے مطابق امید کی جار ہی ہے اس فا ئنل میچ کو دیکھنے کے لیے تین سے چار ہزار تماشائی گراؤنڈ میں موجود ہونگے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved