مظفرآباد،وزیر اعظم فاروق حیدر کی ہدیت پر روا ں سال آزادکشمیر کا 70واںیوم تاسیس
  13  ستمبر‬‮  2017     |      کشمیر

مظفرآباد(آئی این پی)وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی ہدایت پر روا ں سال آزادکشمیر کا 70واںیوم تاسیس قومی جوش و جذبہ اور شایان شان انداز میں منانے کے لیے ایڈیشنل چیف سیکرٹری (جنرل) فرحت علی میر کی صدارت میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو فیاض علی عباسی، سیکرٹری سپورٹس راجہ محمد عباس خان، سیکرٹری تعلیم ارشاد احمد قریشی، سیکرٹری سٹیٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی ظہیرالدین قریشی، سیکرٹری فزیکل پلاننگ اینڈ ہا54سنگ خواجہ محمد احسن، سربراہان محکمہ جات، ڈی آئی جی صاحبان پولیس، آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی کے حکام اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔ یوم تاسیس کے حوالہ سے مرکز ی تقریب آزادجموں وکشمیر یونیورسٹی گراؤنڈ سٹی کیمپس مظفرآباد میں منعقد ہوگی۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنرل فرحت علی میر کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر کا 70واں یوم تاسیس 24اکتوبر 2017کو پورے تزک واحترام اور ملی جوش وجذبہ کے ساتھ منانے کے لئے تقریبات کے انعقاد کو حتمی شکل دینے کے لئے سیکرٹری فزیکل پلاننگ اینڈ ہا54سنگ خواجہ محمد احسن کی سربراہی میں کمشنر

مظفرآباد مظفرآباد ڈویژن، ڈی آئی جی پولیس اور ایڈیشنل سیکرٹری جنرل پر مشتمل کوآرڈینیشن کمیٹی قائم کر دی ہے ۔ یونیورسٹی آف آزادجموں وکشمیر کے زیر اہتمام یوم تاسیس کے حوالہ سے خصوصی سیمینارز اور تقریری مقابلے منعقد ہوں گے ۔ یوم تاسیس آزادکشمیر کے تمام ڈویژنل اور ضلعی سطح پر بھی منایا جائے گا اور ڈویژنل کمشنرز صاحبان اضلاع میں یونیورسٹیز کے ساتھ ملکر یوم تاسیس کو شایان شان طریقے سے منانے کے لئے تقریبات کے انعقاد کو حتمی شکل دیں گے۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ ہوا کہ مرکزی تقریب میں تمام ادارے اپنے اپنے فلوٹ بھی لائیں گے اور کشمیر کلچرل اکیڈمی کے زیر اہتمام ہونے والی تقریب میں سرکاری اور نیم سرکاری ادارے اپنے اپنے سٹال بھی لگائیں گے۔ آزادکشمیر کے سکولز اور کالجز میں یوم تاسیس کے حوالہ سے تقرری مقابلے اور مباحثے بھی ہونگے۔اس موقع پر مقبوضہ کشمیر میں آزادی کے حصول کے لیے جاری جدوجہد کو دبانے کے لیے بھارتی تشدد کی بھرپور مذمت کی جائیگی۔اس حوالہ سے اخبارات میں خصوصی سپلیمنٹ بھی شائع کیے جائیں گے اور تحریر ی وتقرری مقابلہ جات بھی منعقد کیے جائیں گے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved