وزیراعظم فاروق حیدرخان کا لاہور کا دورہ مسلم لیگ (ن) کی کامیابی میں سنگین میل ثابت ہوگا‘عتیق مرزا
  13  ستمبر‬‮  2017     |      کشمیر

میرپور(ٓٓآئی این پی)وزیراعظم آزادکشمیرراجہ فاروق حیدرخان کا حالیہ لاہور کا دورہ مسلم لیگ ن کی کامیابی میں سنگین میل ثابت ہوگا۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے مرکزی راہنما عتیق مرزا نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کا حالیہ دورہ لاہور انتہائی کامیاب رہا ہے اور یہ دورہ مسلم لیگ ن کی کامیابی میں سنگین میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی کامیابی یقینی ہے ۔کیونکہ ن لیگ نے اپنے

دورحکومت میں پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے،دہشتگردی کا خاتمہ، بجلی کی لوڈشیڈنگ میں نمایاں کمی آئی اور اشیاء خوردونوش میں بھی کمی ہوئی ہے جس کی وجہ سے غریب عوام کو دو وقت کی روٹی ملنی شروع ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف ہی پاکستان کے اصل ہیرو ہیں اور ان کی کامیابی یقینی ہے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved