آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس نے مسلم لیگ (ن) کی حکومت کیخلاف 16نکات پر مشتمل چارج شیٹ پیش کردی، خواجہ شفیق
  13  ستمبر‬‮  2017     |      کشمیر

مظفرآباد(آئی این پی) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے رہنماؤں سابق وزیرپیر سید مرتضیٰ علی گیلانی‘سابق امیدوار اسمبلی میر عتیق الرحمان‘ اعجاز عباسی‘ خواجہ شفیق احمد‘سیدیاسرنقوی اور دیگر نے مسلم لیگ ن کی حکومت کیخلاف 16نکات پر مشتمل چارج شیٹ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز لیگ کی حکومت کشمیری عوام کیلئے عذاب الہی بنی ہوئی ہے۔حکومت بالکل ناکام ہو چکی ہے۔ ہزاروں ملازمین تنخواہوں کیلئے سراپا احتجاج ہیں ۔ این ٹی ایس کے نام پڑھے لکھے نوجوانوں سے فراڈ ہورہا ہے۔ ریاستی وسائل پاکستان کے ضمنی الیکشن میں پر خرچ کئے جارہے ہیں۔ وزیراعظم کابینہ سمیت دارالحکومت سے غائب ہیں۔وہ لاہور میں ضمنی الیکشن کی مہم چلارہے ہیں۔ لوڈ شیڈنگ بیروزگار ی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ حکومت ادارے ختم کررہی ہے۔ شریعت کورٹ سمیت کسی بھی ادارہ کو ختم کرنے کی کوششیں ناکام بنا دیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ انہوں نے گزشتہ روز مرکزی ایوان صحافت میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر مرکزی رہنماء میر رضوان الرحمان‘ سجاد قریشی ‘ سردار پرویز اور دیگر بھی موجود تھے۔ پیر مرتضیٰ علی گیلانی نے مزید کہا کہ وزیراعظم اور وزراء اپنی مراعات میں اضافہ کررہے ہیں۔ ریاست کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر اور وزراء کا ضمنی الیکشن میں مریم نواز کا بیگ بستہ اٹھا کر دن رات پھرنا ساری کشمیر ی قوم کیلئے شرمندگی کا باعث ہے۔ پاکستان اور نظریہ الحاق پاکستا ن کو گالیاں دینے والا شخص آج کس منہ سے لاہور میں پھر رہا ہے۔اور صاحبزادہ اسحاق ظفرسے 5بار الیکشن ہارنے والا کس بات پر نااہل لوگوں ککی مہم چلا رہا ہے۔ریاست کے وسائل لاہور ضمنی الیکشن میں کس بنیاد پر خرچ کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت شریعت کورٹ کو ختم کرکے 5 سیاسی بیروزگار وں کو ایڈجسٹ کرنا چاہتی ہے۔ہم کوئی اداراہ ختم کرنے نہیں دینگے۔ اگر حکومت کو کوئی عدالت ختم کرنی ہی ہے تو ہائیکورٹ کو ختم کرکے اسے شریعت کورٹ میں ضم کرے ۔ہم شریعت کورٹ ختم کرنے کی کسی بھی سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے۔ان کا کہنا تھا کہ محکمہ جنگلات کے ملازمین تنخواہ اور اکلاس والے پنشنوں سے محروم ہیں۔ محکمہ بلدیات سر ے سے ختم ہونے کے قریب ہے۔ دیگر محکموں کو بھی کمزور کیا جارہا ہے۔ نواز لیگ مظفر آباد دشمنی پر عمل پیرا ہے۔ مہاجرین کی مشکلات میں اضافہ کیا جارہاہے۔ گزارہ الاؤنس میں اضافے کا اعلان پورا نہیں ہو سکا۔

یہ لوگ ماضی میں ضلعی ہید کوارٹر کو مظفرآباد سے منتقل کرکے معاوضوں پر ہاتھ صاف کرنے کے خواہاں تھے جس ساز ش کو صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان نے ناکام بنایا ۔ جس کا ثبوت ترکی حکومت کا وہ خط ہے جو سردار عتیق نے اسمبلی فلور پر پیش کیا۔ زلزلہ متاثرین کے 50ارب سے خورد برد کئے گئے۔ جس کی ذمہ دار نواز لیگ ہے۔یہ رقم ا پی پی اور نواز لیگ نے میثاق جمہوریت کے نام پر ہڑپ کرلی۔ وزیراعظم آزادکشمیر اور لیگی حکومت مکمل ناکام ہو چکی ہے ۔ بڑے بڑے دعوے کئے گئے لیکن لوگوں کی حالت نہیں بدلی جاسکی۔ این ٹی ایس میرٹ پامال کرنے کیلئے نافذکیا گیا۔ پبلک سروس کمیشن کی وجہ بھی لوگوں کو مشکلات ہیں۔این ٹی ایس کے ذریعے اپنوں کو نوازا گیا۔ یہاں سڑکوں کی حالت بد تر ہے۔ کئی سکولوں کی عمارات نہیں ہیں۔ غریب ریڑھی بانوں سے روزگار چھین لیا گیا۔ حکومت ان کو متبادل جگہ فراہم کرے تاکہ ان کا روزگار چلتا رہے۔ ڈی سی اس حوالے سے خصوصی توجہ دیں۔ ماضی کی حکومت پی پی کا لچھراٹ پیکج بڑا فراڈ ثابت ہوا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved